لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں – صوبہ بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کر تے ہوئے فرضی مشقوں کا
آغاز کردیا گیا- صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جارہی ہیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی-ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک
ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا- ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اورخطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہیں -کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی-ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی-راولپنڈی،مری،جہلم،چکوال، سرگودھا،
نارووال، گوجرانوالہ، حا فظ آباد سیالکوٹ میں سول ڈیفنس مشقیں شروع ہیں – ساہیوال،پاکپتن، ملتان، خانیوال،مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی،حافظ آباد اور دیگر شہروں میں موک ایکسرسائز جاری ہے-
