کراچی۔راولپنڈی ۔لاہور (www.tariqjaveed.com) بھارتی میزائل حملوں کے بعد غیر مصدقہ زرائع کے مطابق 3 سے 5 رافیل سمیت 7 جہازوں کو سندور لگوانے اور اپنے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی تباہی کے بعد بھارت باز نہیں آیا ۔جمعرات کو کراچی اسلام تک بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون حملوں افواج پاکستان 30 سے زائد ڈرون تباہ کردیئے ہیں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا
کہنا ہے کہ پاکستان اب تک 30 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے، افواج پاکستان 

دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، افواج پاکستان دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری 

شہید ہو ا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسے جیسے صورتِ حال آگے بڑھتی رہے گی، آپ کو میں اس حوالے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ-29 اور ایک ایس یو-30 طیارے کے ساتھ ساتھ ایک کومبیٹ ڈرون بھی مار گرایا تھا۔کراچی سے ہمارے نمائندے خصوصی کے مطابق ملیر شرافی گوٹھ تھانے اور گلشن حدید کے علاقے میں بھی دو بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے گئے ہیں جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کراچی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔بھارتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی

