کراچی ( کرائم رپورٹر)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے پولیس نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اداروں کے تعاون سے طویل المدتی منصوبہ بندی کی جس کے نتیجے میں ٹریفک حادثات
میں 25 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی۔ان خیالات کا اظہار میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقدہ روڈ سیفٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ سی پی کے چیف مراد سونی کی معاونت سے جدید ٹیکنالوجی جیسے کہ سی
سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول رومز کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں جرائم میں نمایاں کمی آئی۔ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہیوی ٹریفک پر فرنٹ کیمرے اور ٹریکرز نصب
کیے گئے ہیں تاکہ حادثات کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔مزید برآں، سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے تحت خودکار کیمرہ چالان سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جو چالان براہِ راست شہریوں کے گھروں تک پہنچائے گا۔موٹر سائیکل سواروں
کو بھی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ان اقدامات کی بدولت ٹریفک حادثات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔تقریب کے اختتام پر پولیس چیف و دیگر معززین کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔


