• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملک کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 9, 2025
in پاکستان
0
ملک کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad on April 9, 2025.

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی،پیداواری لاگت کم ہونے سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا،امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا اعلی سطحی وفد بھیجا جائے گا۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس یہاں ہوا۔ اجلاس میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان سمیت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیران محمد علی، سید توقیر شاہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا نے پاکستان کی معاشی ترقی بالخصوص برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں۔ شرکا نے وزیر اعظم کو حکومت کی جانب سے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی پر خراج تحسین پیش کیا۔ شرکا نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کی خصوصی پذیرائی کی اور اسے پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔شرکا نے حکومتی پالیسی سازی کو خام مال کی بجائے ویلیو ایڈیشن اور تیار مصنوعات کی برآمد پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز دی۔ شرکا نے سامان کی

صنعتوں سے بندرگاہوں تک ترسیل کیلئے مواصلاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، ملکی افرادی قوت کو فراہم کردہ ہنر کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے پاکستانی اشیاء کی تشہیر میں بہتری، ایکسپورٹ پروموشنل کونسلز کے قیام، خصوصی اقتصادی زونز و صنعتی علاقوں میں سہولیات کی مزید بہتری کی تجاویز پیش کیں۔شرکا نے قابل برآمد مصنوعات اور ان کے خام مال کے حصول سے تیاری کے مراحل کے حوالے سے جامع تحقیق کی تجویز پیش کی جس سے پاکستانی صنعتکاروں کو عالمی منڈی میں مسابقت اور برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں شرکا نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی برآمدات میں سہولت کیلئے اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کیں۔ شرکا نے امریکہ کی جانب سے حالیہ ٹیرف کے نفاذ کے معاملے پر مذاکرات کیلئے پاکستان کے اعلی سطحی وفد بھیجنے کے فیصلے کی تعریف کی۔شرکا نے کونسل میں ہر شعبے سے نمائندگی اور جامعیت کو سراہا۔ وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو کونسل ارکان کی تجاویز کے حوالے سے ایک قابل عمل ایکشن پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کے تحت مختلف شعبہ جات کی علیحدہ علیحدہ ذیلی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی جو ان شعبوں کے حوالے سے قابل عمل تجاویز مرتب کرکے پیش کریں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور ان کو قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی ،صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں،جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشاء اللہ جلد ممکن ہوگا،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا اعلی سطح کا وفد بھیجا جائے گا،وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان شامل ہونگے،اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

پچھلی پوسٹ

چیئرمین سینیٹ کی بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ و پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper