• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

چیئرمین سینیٹ کی بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ و پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 9, 2025
in پاکستان
0
چیئرمین سینیٹ کی بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ و پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تاشقند۔(نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الپارلیمانی یونین کے 150 ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی اور پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ و پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کےلئے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے بحرین کےشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے لیے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو سراہا۔ملاقات کے دوران پارلیمانی تعاون، اقتصادی و علاقائی روابط کومزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں، مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے جامع فورمز پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور میں بطور وزیر اعظم پاکستان بحرین کی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں نے دفاع، تجارت، اور محنت کشوں کے شعبوں میں جاری تعاون کی بنیاد اور راہیں ہموار کیں ۔چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی سفارت کاری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے پاکستان-بحرین مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی اور خصوصی اقتصادی زونز ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی ،دفاع ،توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نجی شعبے کے درمیان روابط کو بڑھانے اور پائیدار تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کے فروغ کا خیرمقدم بھی کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دفاعی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا اور چیئرمین سینیٹ نے تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبے میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔محنت کشوں کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے بحرین پر زور دیا کہ وہ ہنرمند پاکستانی کارکنوں کے لی روزگار کے مواقع میں مزید وسعت کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائیں ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون بھی ملاقات کا اہم موضوع رہا۔ چیئرمین سینیٹ نے آئی پی یو او آئی سی اور ای سی او جیسے اہم فورمز کے ذریعے امن و ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ لائحہ عمل کے قیام پر زور دیا اور ماحولیاتی تبدیلی، خوراک کے تحفظ اور اقتصادی استحکام جیسے عالمی چیلنجز پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کی بھی تجویز دی گئی جن میں طلبہ کے تبادلوں کے پروگرامز اور علمی تعاون شامل ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کے اختتام پر فلسطینی اور کشمیری عوام کے حق خد ارادیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی فورمز پر انصاف اور انسانی حقوق کے لیے مشترکہ آواز بلند کرنے پر زور دیتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے پاکستان-بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کے مسلسل فروغ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان

اگلی پوسٹ

ملک کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

ملک کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper