• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاک-چین تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے جلد ایک اعلیٰ سطحی چینی حکام کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 11, 2024
in Uncategorized
0
پاک-چین تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے جلد ایک اعلیٰ سطحی چینی حکام کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ چین کے بارے میں اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ دورے کے دوران سی پیک کے دوسرے مرحلے پر مثبت گفتگو ہوئی، پاک-چین تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے جلد ایک اعلیٰ سطحی چینی حکام کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس اپنے دورہ چین کے بارے میں اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ دورہ کے دوران شینزن میں پاکستان-چین بزنس فورم میں پاکستانی اور چینی کاروباری و سرمایہ کاروں کے درمیان ہزار سے زائد بی ٹو بی ملاقاتیں ہوئیں، چین کی زرعی شعبے میں جدت اور ترقی سے بھرپور استفاد ہ کے لئے حکومت پاکستان ایک ہزار نوجوانوں کو اس شعبے میں پیشہ وارانہ تربیت کے لئے چین بھیجے گی جبکہ معروف چینی کمپنی ہواوے ہر سال 2 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں فنی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کابینہ کو چین کی اعلیٰ قیادت بشمول چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتوں اور ان میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، اقتصادی اور سٹرٹیجک شراکت داری پر مثبت پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سفارش پر نیشنل سکول فار پبلک پالیسی(این ایس پی پی ) کے بورڈ آف گورنرز میں نجی اور تعلیمی شعبےسے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ انسانی حقوق کی سفارش پر اسلام آباد کے لئے نیشنل کمیشن فار ہیومین رائیٹس(این سی ایچ آر ) کے رکن کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارش پر ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2024 کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اس پر وزارتِ قانون و انصاف کو ضروری نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی۔ ایکٹ کے تحت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن (این ڈی سی ) اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے )تشکیل دی جائیں گی۔ ایکٹ کے تحت پاکستان کی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور پیپر لیس گورننس کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے گا۔ بل کے تحت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن پالیسی ساز ادارہ ہوگا جو وفاقی اور صوبائی ممبران پر مشتمل ہوگا اور اس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جائے گی جو ایک کارپوریٹ ادارہ ہوگا اورجس کے پاس مالی اور انتظامی اختیارات ہوں گے۔ ایکٹ کا مقصد پاکستان کی معیشت، گورننس اور سروسز سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر رائج جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنا ہے۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر ثالثی قانون (دی آربیٹریشن بل 2024) کے مسودے پر ضروری قانون سازی کی اصولی منظوری دی۔ کابینہ نے اس حوالے سے آئین کی شق 144 کے تحت صوبوں کے ساتھ مشاورت کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر قومی احتساب بیورو اور سری لنکا کے ادارے کمیشن ٹو انویسٹی گیٹ ایلی گیشنز آف برائبری / کرپشن (سی آئی اے بی او سی) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان رشوت اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے خاتمے کے لئے تعاون کو فروغ ملے گا۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملکیتی اداروں کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے13 اور20 مئی2024 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 اور27 مئی 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسزکے5جون 2024 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

پچھلی پوسٹ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہداء پیکج کو 30 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کا اعلان

اگلی پوسٹ

عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان، 17 تا 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان، 17 تا 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی

عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان، 17 تا 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper