برسلز(نیوزڈیسک )
بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بدھ کو آئی سی ایچ ای سی برسلز مینجمنٹ سکول میں ‘ابھرتی ہوئی معیشتوں میں عالمی قیادت اور خواتین کو بااختیار بنانا’ کے موضوع پر ایک پینل بحث میں حصہ لیا۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر نےمعاشی ترقی میںپاکستانی خواتین کے کردار اور شراکت پر روشنی ڈالی۔