ٹوبہ ٹیک سنگھ(رپورٹ:برہان بابر)نواب ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی ، 8 سالہ عائشہ زیادتی کیس کی تفتیش مکمل،بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا تفصیلات کے مطابق بچوں کو موبائل فون دینے اور والدین کی لاپرواہی کا شاخسانہ کا سامنا اور کمسن بچی اپنے ہی سگے بھائی کی ہوس کا شکار ہو گئی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نواب ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی ، 8 سالہ عائشہ زیادتی کیس کی تفتیش آٹھ گھنٹے میں مکمل،بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا ۔والدین کی ملزم کو بچانے کی کوشش کی ذرائع کے مطابق ملزم محمد احمد موبائل انٹرنیٹ پر فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی ہے۔محمد احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں آٹھ سالہ بہن کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیاماں باپ کی بیٹے کو بچانے کی کوشش کیشالیمار کے رہائشی عمران اور اسکی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسرا رنگ دے دیا۔واقعہ اُن کے گھر شالیمار میں پیش آیا ، بیٹے کو بچانے کے لئیے نواب ٹاؤن میں نا معلوم شخص کی طرف سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی من گھڑت کہانی بنائی ،ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے پچاس سے زیادہ کیمروں کی مانیٹرنگ کی تو پتہ چلا بچی یہاں آئی ہی نہیں ،والدین کے موبائل فونز کی لوکیشن سے حالات اور مشکوک ہو گئے ۔جو بالآخر سگے بھائی کی طرف سے زیادتی اور شالیمار میں یہ سارا واقعہ ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملے۔جس پہ والدین نے سارے حالات خود بتائے۔ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ایس پی صدر سدرہ خان کا ایس ایچ او نواب ٹاؤن کو شاباش ، تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔