لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ کے قریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، ایک پولیس اہلکار جان بحق اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار، ترجمان کی جانب سے تردیدی بیان جاری، ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے حادثے پر اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب ایئرپورٹ روڈ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سکواڈ میں شامل پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار وحید سیال موقع پر جاں بحق جبکہ حادثے میں پولیس اے ایس آئی بشیر احمد ابڑو، غلام مصطفیٰ چنو، اعجاز علی ویسر، محمد پنہل بھٹو اور ڈرائیور وقار علی جونیجو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈرائیور وقار جونیجو اور پولیس اہلکار غلاممصطفیٰ چنو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائیل الٹنے کے باعث ایسا حادثہ پیش آیا ہے، دوسری جانب متوفی پولیس اہلکار کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں پولیس موبائل حادثے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر بہت دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق یہ اسکوارڈ وزیراعلیٰ سندھ کا نہیں بلکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ کا تھا، وزیراعلیٰ سندھ کا اسکواڈ بلکل الگ ہوتا ہے، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے فرائض نبھاتے ہوئے پولیس موبائل کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر سندھ کی حفاظتی ڈیوٹی پر معمور پولیس موبائل کا ایئرپورٹ روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک پولیس جوان وحید علی سیال نے جام شہادت نوش فرمائی ہے جبکہ دیگر 6 پولیس جوان زخمی حالت میں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کردیئے گئے ہیں جن میں سے ایک زخمی پولیس جوان غلام مصطفیٰ چنو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کو بہتر علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کے لیے ڈاکٹرز سے مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں اے ایس پی سٹی لاڑکانہ عاطف امیر سے رابطہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں، دوسری جانب فرائض نبھانے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پولیس جوان عبدالوحید سیال کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں پورے سرکاری اعزاز سے اداکردی گئی جہاں لاڑکانہ پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے شہید کو سلامی دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی لاڑکانہ، کمشنر لاڑکانہ، ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، اے ایس پی سٹی عاطف امیر، ڈی ایس پی سرفراز احمد پیچوہو سمیت مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں، سول سوسائٹی عام شہریوں، صحافی حضرات، شہید کے اہلخانہ اور اہل علاقہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوانان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر بالا افسران اور شرکاء نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے محکمہ پولیس شہید کے ورثاء سے ہر دکھ سکھ میں کھڑا رہے گا، ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے انچارج اسٹیبلشمنٹ اور انچارج اکائونٹ برانچ کو شہید کے ورثاء تک تمام مراعات پہنچانے اور مالی امداد بنادیر پہنچانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے شہید کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے، واضع رہے کہ شہید پولیس جوان یکم دسمبر 1994 کو تحصیل رتوڈیرو کے گاؤں جمعہ اگھم والے علاقے میں پیدا ہوئے اور مورخہ 20 جون 2014 میں سندہ پولیس میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد مختلف جگہ اپنے فرائض سرانجام دیئے۔