رحیم یار خان ( نمائندہ خصوصی)پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی سمیت 5 شہری جاں بحق اور 2 ڈاکو مارے گئے۔ لڑکی چھت پر کھڑی تھی جو کہ فائرنگ کی زد میں آگئی۔ ماچھکہ میں گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد
کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے گنے کی کٹائی کرنے والے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق بعدازاں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد چل بسے۔ پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیا گیا تو اس دوران مقابلے میں 2 مسلح افراد مارے گئے۔ ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
