• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

’’غزہ مارچ:غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے قتل عام کے لیے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کرنے والےامریکہ کے لئے پیغام ہے: اسماعیل ھنیہ

دوسری جانب یہ اسرائیل کی ناجائز غاصب حکومت کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اور ہم اس کی ایک انچ سے بھی دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں'’غزہ مارچ‘ُ‘ سے اسماعیل ھنیہ کا ویڈیو خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 30, 2023
in پاکستان
0
’’غزہ مارچ:غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے قتل عام کے لیے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کرنے والےامریکہ کے لئے پیغام ہے: اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما اسماعیل ھنیہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ’غزہ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔آپ کا یہ عظیم الشان مارچ ایک جانب امریکا کے لیے پیغام ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کے عوام کے قتل عام کے لیے حمایت کا اعلان کیا اور غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے قتل عام کے لیے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا۔دوسری جانب یہ اسرائیل کی ناجائز غاصب حکومت کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اور ہم اس کی ایک انچ سے بھی دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ تیسری جانب غزہ کے لئے بالخصوص اور تمام فلسطینیوں کے لیے بالعموم یہ پیغام ہے کہ آپ اس معرکے میں اکیلے نہیں بلکہ امت مسلمہ تمہاری پشت پر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور فلسطین کے عوام نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے دشمن کے مقابل ایک طوفان برپا کردیا ہے جس نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے جو وہ مسجد اقصی کو منہدم کرنے اور مسجد اقصی پرقبضہ کر نے کیے کر رہے تھے، اور جو یہ سمجھتے تھے کہ غزہ کے عوام کو دائمی محاصرے میں اور فلسطینی عوام کو دائمی غلامی میں رکھیں گے اور جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو مسلمان ممالک سے تسلیم کروانے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل اور امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا 12 ممالک نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستانی عوام نے اور بالخصوص جماعت اسلامی نے ہمیشہ القدس اور فلسطین کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ دوٹوک موقف کا اظہار کیا ہے۔’’میں آپ کے اس عظیم الشان مظاہرے کے توسط سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں اور فلسطینی عوام کی جانب سے احترام پیش کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر خراج تحسین اور پاکستان کاشکریہ ادا کیا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے چاروں صوبوں کی آواز بن چکی ہے، مسلم لیگ لاڑکانہ

اگلی پوسٹ

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت:اہم گواہ عمر ریحان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت:اہم گواہ عمر ریحان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت:اہم گواہ عمر ریحان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper