• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ اڑ گئی فرخ حبیب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے

عدم اعتماد کی تحریک پر حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تھا، عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے بیٹھنے نہیں دیا گیا، ہمیں جمہوری طریقے سے جدوجہد کرنی چاہیے تھی، مگر پر تشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا گیا، معصوم لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا، نفرت کے پیغامات کو پروان چڑھایا گیا۔ فرخ حبیب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 16, 2023
in پاکستان
0
پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ اڑ گئی فرخ حبیب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ۔عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی کئی دن سے لاپتہ پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں منظرعام پر آگئے، پی ٹی آئی چھوڑنے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ آج میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کے بعد ہم گھروں سے دور تھے، ہم لوگ ان واقعات پر قانون کا سامنا نہیں کر رہے تھے، ہم تو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔فرخ حبیب نے  کہا کہ حالات کے تسلسل اور جذبات کی وجہ سے ہم بہت آگے نکل گئے تھے، پرامن سیاست کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا، نوجوانوں کے ذہنوں میں بٹھایا گیا کہ ادارے ہمارے خلاف ہیں۔
 پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تھا، عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے بیٹھنے نہیں دیا گیا، ہمیں جمہوری طریقے سے جدوجہد کرنی چاہیے تھی، مگر پر تشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا گیا، معصوم لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا، نفرت کے پیغامات کو پروان چڑھایا گیا۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگوں نےصبر کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کیا، آپ بیلٹ کی بجائے بلٹ کا ذہن دیتے رہے، سیاسی رہنما ماضی میں بھی گرفتار ہوتے رہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لوگ ان کے لیے لڑیں، وہ گرفتاری نہیں دینا چاہتے تھے۔۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تدبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لوگ ان کے لیے سڑکوں پر لڑیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کی ایسی ذہن سازی کی لوگ گرفتاری پر نکل آئے، 9 مئی کے دن کے لیے چند لیڈرز کو خاص ہدایات تھیں جن سے مجھے لاعلم رکھا گیا، 9 مئی کو میں گھر پر سویا ہوا تھا میری اہلیہ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوچکے ہیں، ایک طرف چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں عوامی سپورٹ سے آئے ہیں دوسری طرف ان کو ادارے کی سپورٹ بھی چاہیے تھی۔فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ سائفر کو اپنے سیاسی بیانیے کے لیے استعمال کیا گیا، سائفرسے متعلق اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا کہ یہ سازش نہیں مداخلت ہے، سائفر کے معاملے پر پاکستان نے اسلام آباد اور واشنگٹن میں احتجاج ریکارڈ کروا دیا تھا، سخت سفارتی احتجاج کے باوجود سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے یہ مزید کہا کہ توشہ خانہ پر ہم نے نواز شریف اور زرداری پر بہت تنقید کی تھی، بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ توشہ خانہ سے تو چیئرمین پی ٹی آئی نے خود بھی فائدہ اٹھایا، توشہ خانہ کے ناقابل دفاع معاملے پر ہمیں میڈیا پر دفاع کرنے کا کہا گیا۔فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ القادر یونیورسٹی کے معاملے کو کابینہ سے بند لفافے میں ہی منظور کروالیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی اعلیٰ اخلاقی بنیاد نہیں ہے، آپ کو اگلی بار موقع ملا تو بھی عثمان بزدار نے ہی آنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے بہت قابل لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا۔انہوں نے نے یہ بھی کہا کہ آج ہم چین سے سوتے ہیں تو افواج پاکستان کی وجہ سے سوتے ہیں۔یاد رہے کہ لاہور کی عدالت نے آج ہی فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

کراچی: دن میں تعلیم اور رات میں وارداتیں کرنے والا سافٹ وئیر انجینئر گرفتار

اگلی پوسٹ

ہم فلسطینی بھائیوں کے اس جہاد میں شریک ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔فلسطینی عوام کو اسرائیلی جارحیت سے بچانا ہوگا۔ محمد شرجیل گوپلانی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

ہم فلسطینی بھائیوں کے اس جہاد میں شریک ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔فلسطینی عوام کو اسرائیلی جارحیت سے بچانا ہوگا۔ محمد شرجیل گوپلانی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper