• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ہم خودکش حملہ آوروں یا انتہا پسندی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور جو سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ سے تھک گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکارہیں۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر ہم سب بہت زیادہ خوش ہیں اور ان شا اللہ اس کا جشن بھی منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جشن منانے کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک غریب اور ترقی پذیر ملک ہیں، ان 7 بچوں نے ہمیں بحیثیت قوم اکھٹا کردیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 23, 2023
in پاکستان
0
ہم خودکش حملہ آوروں یا انتہا پسندی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور جو سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ سے تھک گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکارہیں۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ ہم خودکش حملہ آوروں یا انتہا پسندی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور جو سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ سے تھک گئے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکارہیں،چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم لڑیں گے، یہ ہمارا گھر ہے اور اسے ہم اپنے انداز سے چلائیں گے۔گورنرہاﺅس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر ہم سب بہت زیادہ خوش ہیں اور ان شا اللہ اس کا جشن بھی منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جشن منانے کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک غریب اور ترقی پذیر ملک ہیں، ہمارے پاس بعض اوقات ایسے لمحے آتے ہیں جو قومی خوشی کا باعث بنتے ہیں، ان 7 بچوں نے ہمیں بحیثیت قوم اکھٹا کردیا۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں، ضلعی انتظامیہ اور فوج نے مل کر مشترکہ کوشش کے تحت بچوں کو ریسکیو کی، بچوں نے بھی کمال بہادری کے ساتھ اپنے اعصاب پر قابو رکھا، میں سوچتا ہوں کہ اگر ان کی جگہ میں وہاں ہوتا تو ان 7، 8 گھنٹوں میں مجھ پر کیا گزر رہی ہوتی۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں جتنے بھی اداروں نے حصہ لیا مجھے ان پر فخر ہے۔ ہمارے دفاعی ادارے نہ صرف بیرونی محاذ پر بلکہ قدرتی آفات اور اندورنی ریسکیو آپریشنز میں آگے آکر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اس سے ہمارا ان پر اعتماد مزید پختہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (این ڈی ایم اے/پی ڈی ایم ایز)کو بھی اپنی صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے کی گنجائش کا اندازہ ہوگیا ہے، جب 7 بچے پھنسے ہوئے تھے اس وقت ہم یہ بحث نہیں کر سکتے تھے کہ ان کو ریسکیو کرنا کس کی ذمہ داری ہے، آپریشن مکمل ہونے کے بعد اس پر بحث کی جاسکتی ہے کہ کس نے فرائض میں کوتاہی کی۔انہوں نے کہاکہ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہا تھا کہ اس صورتحال کی اصل روح سے ہٹ کر بحث کا رخ کسی اور جانب موڑنے کی کوشش کی جارہی تھی، میرا خیال ہے ہمیں ایسے مواقع پر اس سے گریز کرنا چاہیے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کل ایک اور المیہ ہوا اور ہمارے 10 جوان وزیرستان میں شہید ہوگئے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ لڑ کر تھک جائیں گے وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ جنگ کوئی فرد واحد نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی صورت انتہاپسندی، دہشتگردی اور عدم برداشت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہتھیار ڈالنا کوئی آپشن ہی نہیں ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم لڑیں گے، یہ ہمارا گھر ہے، ہم یہیں رہیں گے اور اپنے گھر کو اپنے انداز سے چلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو غلط فہمی ہے کہ اس طرح کی قبیح حرکتوں سے ہمارے حوصلے پست ہوجائیں گے یا ہم تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں گے تو وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں،جنگیں فرد واحد نہیں قومی لڑتی ہیں، ہم اپنے شہدا، ان کی حرمت اور ان کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے اور نہ ہی آگے شہادت دینے سے گریز کریں گے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ان کا پیچھا کریں گے، شاید ان کو پاکستان قوم کے عزم کا اندازہ نہیں ہے، میں دوبارہ واضح کردوں کہ ہم خود ٹیکس اکھٹا کرکے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اسی ٹیکس کاپیسہ لگا کر اپنا نظام چلا رہے ہیں، ہم خیرات پر یہ جنگ نہیں لڑ رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ لائن آف کنٹرول یا وزیرستان میں اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کرنے والے کسی تنخواہ کے بدلے یہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم اِن خدمات کے بدلے تنخواہیں نہیں احترام، عزت اور تکریم دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ محمد عربی ﷺ کے دین کے نام پر غدر مچانے والے خارجیوں کے نام ہمارا کھلا پیغام ہے کہ یہ کچھ وقت تک تو لڑ سکتے ہیں لیکن لمبے عرصے تک یہ لڑائی لڑنے کی ان میں سکت نہیں ہے، ان کو اندازہ نہیں کہ ان کا واسطہ کس سے پڑا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم خودکش حملہ آوروں سے نہیں ڈرتے، یہ جہنم کے کتے ہیں، ہمارے جوانوں کو بخوبی علم ہے کہ اللہ نے اس کے لیے شہادت کے بدلے کیا انعام رکھا ہوا ہے، ان گمراہوں کے خلاف ان شا اللہ ہم لڑتے رہیں گے۔علما سے پوچھتا ہوں کسی نبی نے خودکش حملے کی تعلیم دی ہے، اگر یہ رجوع کریں گے تو اللہ انہیں راہ ہدایت پر لے آئے وگرنہ وہ ہدایت پر نہیں آئے تو قانون اور اپنے عزمِ حق کے تحت لڑتے رہیں گے۔

پچھلی پوسٹ

نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ون آن ون ملاقات

اگلی پوسٹ

پاکستان ایشیا پیسفک میں سب سے بڑی سورس مارکیٹ ہے،سعودی وزیر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان ایشیا پیسفک میں سب سے بڑی سورس مارکیٹ ہے،سعودی وزیر

پاکستان ایشیا پیسفک میں سب سے بڑی سورس مارکیٹ ہے،سعودی وزیر

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper