• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ قومی ترقی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی ، راناثناءاللہ

2018میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا ، ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کی حکومت کو گراکر عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا ، وفاقی وزیر داخلہ مسلم لیگ (ن )جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا تا کہ ملک کو ترقی یافتہ ریاست بنایا جاسکے، اجتماع سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
July 16, 2023
in پاکستان
0
مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ قومی ترقی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی ، راناثناءاللہ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قومی ترقی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے،2018میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا ، ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کی حکومت کو گراکر عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا جس نے ملک میں سوائے نفرت کا بیج بونے کے اور کچھ نہیں کیا۔ وہ گزشتہ شب سرگودھا روڈ پر 4چک رام دیوالی میں مختلف آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی اس علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو بارشی موسم کی سختی کے باوجود پورا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا تا کہ ملک کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا مگر افسوس کہ ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کی حکومت کو گرایا گیا اور عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا جس نے ملک میں سوائے نفرت کا بیج بونے کے اور کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تقریباً چار سال تک پاکستان پر حکومت کی مگر اس عرصہ کے دوران اس نے سوائے اپنے مخالفین کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرنے کے اور کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی دور میں ان پر بھی ایک ایسا ہی جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایاگیا جس کے متعلق انہیں عدالت جا کر علم ہوا کہ ان کی گاڑی سے پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی باری عمران فتنہ ملک پر مسلط کیا گیاجس نے اپنے آپ کو فرشتہ اور باقی سب کو چور کہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں میاں شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیںمگر اس نے کہا کہ آپ چور ہیں اور این آر او لینا چاہتے ہیں حالانکہ ملک میں ترقیاتی کام ہم نے ہی کروائے تھے اس کے چارسالہ دور میں تو ایک بھی ترقیاتی پروگرام شروع نہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جب بھی ملک میں بحرانی کیفیت پیداہوئی، مسلم لیگ ن نے ہی اس پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی عروج پر تھی۔ اس پر قابو مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ہی پایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا مگر 2018میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے اس فتنے کو مسلط کیاگیا جس نے نفرت کو پھیلایا،اس کی پھیلائی گئی نفرت کے سبب ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور شہداءکے تقدس کو پامال کیاگیا، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے جو انہوں نے ملک کے ساتھ کیا، اس کا ری ایکشن تو ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا رہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر اس کا وقت پر تدارک نہ کیا گیا تو یہ ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردےگا اللہ کا شکر ہے کہ قوم تو حادثے سے بچ گئی مگر اس کی پارٹی اور یہ خود حادثے کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر قیادت کا انتخاب کریں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے 4چک رام دیوالی کے علاقہ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر علاقہ کے معززین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پچھلی پوسٹ

پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ

اگلی پوسٹ

لاہور کی مختلف شاہراﺅں پر نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم لہرا دئیے گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
لاہور کی مختلف شاہراﺅں پر نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم لہرا دئیے گئے

لاہور کی مختلف شاہراﺅں پر نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم لہرا دئیے گئے

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper