کراچی(اسٹاف رپورٹر) :گلوبل افیئرز اسپیشلسٹ بروکلین چیمبر آف کامرس،کلف پاکستان کے سفیر برائے امن و ثقافت اور امریکہ کی معروف سماجی شخصیت شاہد خان 17 روزہ دورے پر 30 جون کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ کراچی ,لاہور اور اسلام آباد میں ملک کی معروف سیاسی شخصیات و کاروباری تنظیموں اور مختلف چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے بھی باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال اور معاہدوں پر دستخط کرینگے شاہد خان 4جولائی کو لاہور میں exclusive انسیٹیوٹ آف فیشن اینڈ آرٹ کا افتتاح بھی کرینگے دریں اثناء کلف پاکستان کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائیگا