• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ پولیس ڈیجیٹل ہوگئی اب مجرموں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی ۔ائی جی سندھ غلام نبی میمن

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 16, 2022
in پاکستان
0
سندھ پولیس ڈیجیٹل ہوگئی اب مجرموں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی ۔ائی جی سندھ غلام نبی میمن
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ پولیس ڈیجیٹل ہوگئی اب مجرموں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی ۔ شہر سے اسٹریٹ کرائم ختم کرنا بڑا چیلنج ہے ۔ ٹارگٹ کلنگ کی طرح اسٹریٹ کرائم کا بھی قلع قمع کروں گا اب اسٹریٹ کرمنل کو کیمرے پکڑ رہے ہیں۔ پیٹرول ‘ ڈیزل کی بچت کیلئے پولیس موبائلوں میں ٹریکر لگیں گے یہ بات انہوں۔نے سی آر اے کے وفد سے گفتگو میں کہی آئی جی سندھ سے سی آر اے کے وفد نے صدر راؤ عمران اور جنرل سیکریٹری طحہٰ عبیدی کی سربراہی میں ملاقات کی جبکہ دیگر ممبران میں عامر مجید،سلمان لودھی، محمدکامران جلیل، فیضان جلیس،مونس سراج،سالک شاہ،خرم گلزار،اکرم قریشی اور فیاض یونس شامل تھے۔ بات چیت میں آئی جی نے بتایا کہ صوبے میں پولیس کی کتنی نفری ہے اور کہا کام کررہی ہے ۔ اس کے بارے میں آئی جی کو بھی نہیں معلوم کیوں کہ پولیس کا سسٹم مینول تھا۔ لیکن اب پولیس ڈیجیٹل ہوگئی ہے ۔ اسمارٹ سسٹم کے تحت پولیس افسر اور پولیس اہلکار اپنی تصویر کے ساتھ لوکیشن سسٹم کو بتائے گا جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر کنٹرول کیلئے پولیس موبائلوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کا ڈیٹا مرتب کرنا بھی دشواری ہوتی ہے جرائم رپورٹ نہیں ہورہے تھے جرائم زیادہ ہوتے توپھر ایس ایچ او کو شوکاز ملتے تھے اس لیے وہ بھی کوشش کرتے تھے جرائم رپورٹ نہ ہوں ہم نے یہ سسٹم ختم کردیا شہر میں چار وہیلر گاڑیوں کی چوری اور چھینی گئی وارداتوں کی سو فیصد رپورٹ ہوتی ہے ۔ موبائل فون کی چھینا جھپٹی کی رپورٹ کم ہورہی ہے ۔اس کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں ۔ ہم سی پی ایل سی کے اعداد وشمار دیکھ کر متعلقہ ایس ایس پیز سے باز پر س کرتے ہیں کہ آپ کے پاس یہ جرائم کیوں رپورٹ نہیں ہوئے ۔ ہمار پاس اعداد وشمار آئیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ کس علاقے میں جرائم زیادہ ہوتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیاہے ۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی تعاون مل رہا ہے ۔ کراچی میں 100 سے زائد تھانے ہیں اگر مجموعی طورپر 200 یا 250 وارداتیں ہورہی ہیں

جس کا ایوریج 2 وارداتیں فی تھانہ بنتی ہیں ہم اس کا گراف ختم کردیں گے انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کا پروجیکٹ پر بہت میٹنگ ہوئی ہیں میڈیا کے تعاون سے عوام میں شعور آگیاہے اب تقریبا گلی محلوں میں کیمرے لگ گئے ہیں پولیس سے زیادہ اسٹریٹ کرمنلز کو کیمرے پکڑتے ہیں بہت جلد شہر سے اسٹریٹ کرائم کا قلع قمع ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلزکی مانیٹرنگ کیلئے ان کے ہاتھوں میں ڈیجیٹل بیلٹ باندھے جائیں گے آئی جی سندھ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں اور عوامی شکایات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ پولیس کی بی کمپنی (بلیک کمپنی) بنائی گئی ہے پہلے کسی بھی افسر یا اہلکار کو سزا کے طورپر معطل کردیا جاتاہے ۔ جس کے بعد وہ گھر بیٹھ جاتا تھا ہم نے ان سے بھی کام لینا شروع کردیا بلیک کمپنی بھیجا جانے والا افسر اب گھر نہیں بیٹھے گا ۔ پوری ڈیوٹی دے گا ایسا نہیں ہے کہ تمام نوکری ہی کمپنی میں کرے گا ۔ اس کے خلاف انکوائری ہوگی ۔ دوبار پولیس اہلکاروں اور افسران کو موقع فراہم کریں گے ۔ تیسری بار بھی وہ باز نہ آیا تو پھر اس کو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا ۔جبکہ آئی جی کے ترجمان کے مطابق سی آر اے کے وفد نےآئی جی سندھ کو فیلڈ میں صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مسائل و مشکلات سمیت جرائم کی روک تھام کے ضمن موثر اور مربوط حکمت عملی پر مشتمل اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔مزید برآں وفد نے میڈیا اور پولیس کے مابین رابطوں کے فقدان پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مختلف عنوانات بشمول فارنزک،کرائم سین، اور انوسٹی گیشن ودیگر سے متعلق پولیس اور میڈیا کے باہم اشتراک سے ورکشاپ کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی۔آئی جی سندھ نے وفد کو بتایا کہ میرٹ پر کام کرنا میری کوشش اور ترجیح ہوگی میڈیا بھی پولیس کے ساتھ باہم روابط میں رہتے ہوئے کسی بھی واقعہ یا کرائم و دیگر معاملات کی رپورٹنگ میں غیر جانبداری کو اپنی تمام ترترجیحات کا حصہ بنائیں۔انہوں نے مذید کہا کہ پولیس اور میڈیا کے مابین ممکنہ خلیج کو ختم کرنیکے لیئے ورکشاپ کے انعقاد اور اسکے مقام کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات جلد سے جلد دفتر ہذٰا ارسال کی جائیں۔وفد کی جانب سے کرائم یا دیگر واقعات پر متعلقہ پولیس کے مؤقف کو جاننے کے لیئے فوکل پرسنز مقرر کیئے جانیکے استفسار پر آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو رہنما ہدایات جاری کی جائینگی کہ میڈیا سے تعاون اور معاونت کے لیئے فوری طور پر فوکل پرسنز نامزد کیئے جائیں اور انکی تفصیلات میڈیا سے بھی شیئر کی جائیں۔

پچھلی پوسٹ

عمران خان سے سوال کرنا” مہنگا” پڑ گیا، سینیئر کارکن کی چھترول اور شوکاز تواضع کر دی گئی

اگلی پوسٹ

یورپی یونین کا فلسطین کیلئے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یورپی یونین کا فلسطین کیلئے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان

یورپی یونین کا فلسطین کیلئے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper