• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز سعودی عرب

حجاج کی حالت مستحکم، کوئی وبائی خطرہ نہیں، 13 اوپن ہارٹ سرجریز، 28 ہزار سے زائد ہنگامی کیسز نمٹائے گئے، وزارت صحت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 28, 2026
in سعودی عرب
0
حجاج کی حالت مستحکم، کوئی وبائی خطرہ نہیں، 13 اوپن ہارٹ سرجریز، 28 ہزار سے زائد ہنگامی کیسز نمٹائے گئے، وزارت صحت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ۔(نمائندہ خصوصی):سعودی عرب کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ حجاج کرام کی عمومی صحت کی صورتحال انتہائی مستحکم ہے اور اس سال حج کے سیزن میں ہیلتھ سسٹم نے کسی بھی وبائی مرض کے پھیلنے یا صحت کے حوالے سے کسی مؤثر خطرے کو ریکارڈ نہیں کیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلتھ سسٹم کے فریم ورک کے تحت سعودی وزارت صحت کے یونیفائیڈ کال سینٹر937کو جاری حج سیزن کے آغاز سے لے کر دس ذی الحجہ تک سات مختلف زبانوں میں دس لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئی ہیں۔ یہ سینٹر حجاج کرام کے لیے خدمات تک رسائی کو آسان بناتا ہے جو ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام اور خدمت ضیوف الرحمن پروگرام کے اہداف کے عین مطابق ہے، جو مملکت کے ویژن 2030 کا حصہ ہیں۔اسی تناظر میں وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ سینٹر کی خدمات اردو، عربی، انگریزی، انڈونیشین، ترکیہ، فرانسیسی اور فارسی زبانوں میں فراہم کی گئیں۔وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ ان کالز میں طبی استفسارات، مشورے، ہیٹ اسٹروک، دائمی امراض اور حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی کی خدمات شامل تھیں، نیز صحت سے متعلق شکایات بھی موصول کی گئیں، جو اہل عملے اور جدید تکنیکی نظام کے ذریعے فوری ردعمل اور معیاری سروس کے ساتھ نمٹائی گئیں۔وزارت صحت نے حجاج کرام سے گذارش کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے استفسار، طبی مشورے یا ہنگامی شکایات کے لیے 937 سینٹر کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔ وزارت نے تاکید کی ہے کہ یہ خدمات چوبیس گھنٹے جاری رہیں گی تاکہ حجاج کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ صحت و اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔دوسری جانب وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ دس ذی الحجہ تک حجاج کرام کو 12 لاکھ سے زائد طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں تاکہ صحت کی خدمات کے معیار کو بڑھایا جا سکے اور ان تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ سب ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام اور خدمت ضیوف الرحمن پروگرام کے اہداف کے تحت کیا جا رہا ہے جو مملکت کے ویژن 2030 کا حصہ ہیں تاکہ ضیوف الرحمن آسانی اور راحت کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔سعودی وزارت صحت کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہیلتھ سینٹرز اور فوری دیکھ بھال کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی کل تعداد 41,178 تک پہنچ گئی، جبکہ ایمرجنسی وارڈز میں 28,817 کیسز کا استقبال کیا گیا، اور او پی ڈی یعنی آؤٹ ڈور کلینکس میں 4,379 مریضوں نے رجوع کیا۔اس کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں 4,013 کیسز کو داخل کیا گیا اور 318 جراحتی آپریشن کیے گئے، جن میں 222 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن یعنی دل کی اینجیو پلاسٹی اور 13 اوپن ہارٹ سرجریز شامل ہیں۔طبی ٹیموں نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 28 کیسز سے فوری طور پر نمٹا، جو ایک ایسے فیلڈ سسٹم کا حصہ ہے جو مختلف مقامات پر فوری ردعمل اور طبی مداخلت کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔اسے وسیع حفاظتی کوششوں کی مدد بھی حاصل ہے جن کے تحت 292,585 سے زائد حفاظتی خدمات فراہم کی گئیں جنہوں نے ضیوف الرحمن کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ یونیفائیڈ کال سینٹر 937 کے ذریعے 119,995 سے زائد کالز کا جواب دیا۔

پچھلی پوسٹ

پنجاب میں عید صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،عظمی بخاری

اگلی پوسٹ

نیٹو مشرق میں بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کر رہا ہے، روسی انٹیلی جنس چیف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نیٹو مشرق میں بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کر رہا ہے، روسی انٹیلی جنس چیف

نیٹو مشرق میں بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کر رہا ہے، روسی انٹیلی جنس چیف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper