• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام سمینار میں شہید مقبول بٹ، شہید افضل گورو کو خراج عقیدت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 11, 2024
in مقبوضہ کشمیر
0
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام سمینار میں شہید مقبول بٹ، شہید افضل گورو کو خراج عقیدت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقادکیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا۔انہوں نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ شہدا ء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی پھانسی انصاف کا قتل اور بھارتی عدلیہ اور اس کے پورے نظام انصاف پر ایک طمانچہ ہے جس نے انہیں منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کرکے انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوںنے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے بھارت دبائو ڈالیں۔ بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار اداکرنے پر محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ ان کی میتیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں اور اس راستے پر عزم ویقین کے ساتھ دٹے رہے جس کے لیے انہوں نے قربانیاں دی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر گونج رہا ہے اور ان قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ انہوں نے دنیا کے انصاف پسند لوگوں اور تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرے تاکہ وہ اسلامی طریقے سے انکی تدفین کرسکیں۔ سیمینار میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے رٹھسونہ ترال سے تعلق رکھنے والے حریت پسندغلام محمد بٹ المعروف انشاء اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزت اورہمدردی کا اظہارکیاگیا۔سیمینار میں محمد فاروق رحمانی،غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، محمد حسین خطیب، میر طاہر مسعود، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف حسین وانی، داوائود یوسف زئی، حاجی سلطان بٹ، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالماجد، گلشن احمد ، منظور احمد ڈار، زاہد صفی ،عبدالمجید لون، زاہد اشرف، سید مشتاق، محمد شفیع ڈار، میاں مظفر، شوکت حسین بٹ،محمد اشرف ڈار، نذیر احمد کرنای، افسر خان،عطااللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،852کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

اگلی پوسٹ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے کے طور آپ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا:حبیب جان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے کے طور آپ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا:حبیب جان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے کے طور آپ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا:حبیب جان

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper