سرینگر (نمائندہ خصوصی) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہمولہ میں3 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔ فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا قابض بھارتی فورسز کی طرف سے اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں