ماسکو ( نمائندہ خصوصی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے 4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار کرلیے۔ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے کے بعد 24 مارچ کو روس میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ اور دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 133 ہوگئی جبکہ 100 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے