تہران(نمائندہ خصوصی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے چین کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے ’’ایران انٹرنیشنل ‘‘کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے چین جو بھی کردار ادا کرے گا، ایران اسے خوش آمدید کہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کا عمل ناکام نہیں ہوا تاہم اسے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عراقچی کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکا کا رویہ اور دونوں ممالک کے درمیان موجود بداعتمادی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے چین کے ماضی کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی میں مثبت کردار ادا کیا تھا جبکہ تہران اور بیجنگ ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔
