واشنگٹن( نمائندہ خصوصی) امریکی اسپیکر مائیک جانسن نے ریپبلکن ارکانِ کانگریس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے اور ایران اور اس کی پراکسیوں کے
خلاف امریکی مفادات کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکی سرزمین پر ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جا چکی ہے، جب کہ ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا
کہ سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاہم ڈیموکریٹس اس عمل کی مخالفت کر رہے ہیں۔اسپیکر جانسن کے مطابق 2024 میں بارڈر سیکیورٹی امریکا کا سب سے بڑا مسئلہ رہا، اور ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کے باعث محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی گزشتہ 2 ماہ سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ شٹ ڈاؤن کے ذریعے سرحدوں کو غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے
