تہران.لندن واشنگٹن ( بی بی سی اردو ڈاٹ کام ۔نیٹ نیوز ۔مانٹیرنگ ڈیسک)ایران کے نیوز نیٹ ورک نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای سنیچر کی صبح ہونے والے حملے میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مبینہ طور پر مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔ایران کے نیوز نیٹ ورک نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہاس سے قبل ڈونلڈ
ٹرمپ نے سوشل نیٹ ورک ٹروتھ پر لکھا ہے کہ ’تاریخ کے سب سے برے آدمیوں میں سے ایک خامنہ ای کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے مطابق ‘ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’یہ نہ صرف ایران کے لوگوں کے لیے بلکہ ان تمام عظیم امریکیوں اور دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں کے لیے بھی انصاف ہے جو خامنہ ای اور ان کے خونخوار ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے یا معذور ہو گئے ہیں۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای مارے جاچکے ہیں۔اپنے سوشل میڈ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایرانی عوام کے لیے اپنا ملک واپس لینے کا واحد سب سے بڑا موقع ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ ایرانی فورسز اور پولیس اب لڑنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کی موت نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کے لیے انصاف ہے، اہداف کے حصول تک ایران پر شدید بمباری جاری رہے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ خامنہ ای ہمارے انٹیلیجنس اور ٹریکنگ سسٹم کو مات نہیں دے سکتے تھے، ہمارے اور اسرائیل کے مشترکہ کھوج کے سامنے وہ اور اسکے ساتھی کچھ نہیں کرسکتے تھے۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جاچکے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں۔امریکا اور اسرائیلی حکام کے مطابق زیر زمین بنکر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت مل گئی۔ درجنوں اہم ساتھی بھی مارے گئے۔ حملوں میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان، سابق صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری کو بھی ہدف
بنایا گیا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی اور بحریہ کے کمانڈر علی رضا بھی ہدف تھے۔برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ خامنہ ای کی لاش ملی ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مملکت پزشکیان خیریت سے ہیں، سپریم لیڈر جنگ کی کمانڈ کررہے ہیں۔آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر کا کہنا ہے کہ دشمن نفسیاتی جنگ کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا کہ امریکیوں اور مجرم صیہونیوں کو پچھتانے پر مجبور کریں گے، نہ بھولنے والا سبق دیں گے۔اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اب نہیں رہے ۔یہ بھی کہا کہ خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بھی مارے گئے۔خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ اور سینئر جوہری حکام بھی مارے گئے۔ آئندہ دنوں ایران میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایاجائے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے۔ایرانی حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای ٹھیک اور محفوظ مقام پر ہیں۔بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے مطابق سینئر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت مل گئی ہے۔برطانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ خامنہ اِی کی لاش ملی ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ
ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو دکھائی گئی ہے۔امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن اعصابی جنگ کا سہارا لے رہا ہے، عوام ہوشیار رہیں۔ عوام دشمن کے پروپیگنڈے سے آگاہ رہیں۔اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ایرانی صدر خیریت سے ہیں۔اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اب نہیں رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خامنہ اِی کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بھی مارے گئے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
