• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home انٹرنیشنل افیئرز

امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نےقرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 1, 2026
in انٹرنیشنل افیئرز
0
امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نےقرآن پاک پر حلف اٹھا لیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک( نمائندہ خصوصی):امریکی شہر نیویارک کے نومنتخب پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق34 سالہ ظہران ممدانی نے یکم جنوری 2026 کو ایک متروک سب وے سٹیشن میں حلف اٹھا کر امریکا کے سب سے بڑے شہر کی قیادت سنبھال لی۔ وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔ان سے نیویارک کی اٹارنی جنرل، لیٹیا جیمز نے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں ان کی اہلیہ راما دواجی، ان کی والدہ میرا نائر اور والد محمود ممدانی کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی ۔تقریب میں نیویارک کے سبکدوش ہونے والے میئر ایرک ایڈمز نے بھی شرکت کی۔ ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور وہ ایسا کرنے والے نیویارک کے پہلے میئر بن گئے۔ ظہران ممدانی کے دفتر کے مطابق سٹی ہال کے نیچے واقع سادہ مقام کا انتخاب ان کے محنت کش طبقے سے وابستگی کی علامت ہے کیونکہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روز مرہ اخراجات میں اضافے جیسے عام لوگوں کے مسائل سے نمٹنے کے وعدے کیے تھے۔ظہران ممدانی نے حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعی ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزازہے۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے لیے ایک تجربہ کار سٹی پلانر مائیک فلن کو نیویارک کا نیا ٹرانسپورٹیشن کمشنر تعینات کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ نیویارک کے پبلک ٹرانزٹ نیٹ ورک کو پوری دنیا کے لئے قابل رشک بنانا چاہتے ہیں۔ ظہران ممدانی روانی کے ساتھ اردو زبان بھی بولتے ہیں۔یوگنڈا میں پیدا ہونے والے 34 سالہ ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے کم عمر ترین میئر ہیں۔ نیویارک کا بجٹ 116 ارب ڈالر ہے اور اقوام متحدہ کا ہیڈکواٹر ہونے کی وجہ سے نیویارک عالمی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے 4 نومبر کو ہونے والے میئر کے انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلِیوا کو شکست دے کر ڈیموکریٹک پارٹی کے ترقی پسند دھڑے کے لئے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ظہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام کی معاشی مشکلات کو مرکزی حیثیت دی۔ ان کے انتخابی وعدوں میں مفت بس سروس، یونیورسل چائلڈ کیئر، شہر کے زیرِ انتظام گروسری سٹورز، کرایہ کنٹرول ہاؤسنگ میں توسیع اور 2030 تک کم از کم اجرت 30 ڈالر فی گھنٹہ تک بڑھانا شامل ہے۔

Previous Post

سابق ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی والدہ انتقال کر گئیں

Next Post

پاکستان کا یمن کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper