جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافےکیخلاف احتجاج میں شدت، پارلیمنٹ کی عمارت نذر
آتش کر دیا ہےمظاہرین نے پارلیمنٹ کے نزدیک جمع ہوکر تھوڑ پوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی آگ لگادی، آگ لگنے کے باعث عمارت میں پھنسے کئی مظاہرین نے کود کر جان بچائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہڈیاں بھی ٹوٹ
گئیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نےکشیدگی والے علاقوں میں فوج طلب کرلی -دریں اثناء احتجاج نےحکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا-انڈونیشیا کے
صدر نے اراکین پارلیمنٹ سے مراعات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ خصوصی سہولتیں ختم کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا –
