• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home دلچسپ

جے ایس بینک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اقدام میں شامل‘ واٹس ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنے والا پہلا بینک بن گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 17, 2022
in دلچسپ
0
جے ایس بینک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اقدام میں شامل‘ واٹس ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنے والا پہلا بینک بن گیا
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( کامرس رپورٹر ): جے ایس بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) اقدام میں شامل ہونے والا جدید ترین بینک بن گیا ہے، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل طریقے سے اپنے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک میں ہونے والی حالیہ ملاقات جس میں RDAکی پیشکش کرنے والے تمام بینکوں کے صدور نے شرکت کی ،جے ایس بینک کے صدر باصر شمسی نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کو اپنے وژن سے آگاہ کیا کہ کس طرح جے ایس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں بچت اسکیموں اور سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی فراہم کرکے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

جے ایس بینک پاکستانی مالیاتی شعبہ کا پہلا بینک ہے جو صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کھولنے کی سہولت دے رہا ہے، جو صارفین کیلئے بے مثال آسانی فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم روایتی آن بورڈنگ چینلز پر بھی میسر ہے جس میں جے ایس موبائل اور جے ایس بینک کی ویب سائٹ شامل ہے۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے جے ایس بینک کو اوورسیز پاکستانیوں کو RDAکی پیشکش کرنے والے پاکستان کے ممتاز بینکوں کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جے ایس بینک مطلوبہ بینکنگ اور سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا مثبت کردار مؤثر طریقے سے ادا کرے گا۔ ڈاکٹر رضا باقر نے خاص طور پر ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور واٹس ایپ کو فعال بنانے پر جے ایس بینک کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ RDAنے سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کی معیشت سے منسلک کر دیا ہے اور اب و ہ جسمانی رکاوٹوں کے باوجود دنیا بھر سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار بھر پور انداز سے نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیڑھ سال قبل RDAکے قیام کے فوراً بعد اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے زبردست ردعمل کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر رضا باقر نے زور دیا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت RDAکیلئے پوری طرح پر عزم ہیں اور جلد ہی زیادہ سے زیادہ بینک اس اقدام میں شامل ہوں گے اور بیرون ملک مقیم شہریوں کو پیش کی جانے والی مصنوعات کو مزید وسعت دیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس بینک کے صدر باصر شمسی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے طویل عرصے سے سرمایہ کاری اور ترسیلات زر کے ذریعے قومی معیشت کو چلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آسان اور سہل بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ملک کی اقتصادی ترقی کا باعث بننے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں فروغ کیلئے اسٹیٹ بینک کے وژن میں معاونت کر رہے ہیں۔

صارفین اس سہولت سے اکاؤنٹ کھولنے کے ساتھ، جے ایس بینک RDAکی مکمل اوربہترین سروس سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں جیسے روشن اپنی کار آٹو فنانسنگ اور روشن اپنا گھر ہوم فنانسنگ جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں گاڑی یا گھر خرید سکتے ہیں۔

پاکستان کی خوشحالی کیلئے ایک محرک کے طور پر اپنے کردار کیلئے پر عزم، جے ایس بینک پر امید ہے کہ آنے والے سالوں میں صارفین کیلئے جدید روایتی اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرکے تبدیلی کے اس سفر کو جاری رکھے گا۔

پچھلی پوسٹ

گر ہمیں دیوار سے لگایا تو آپ کو نقصان ہوگا: عمران خان کراچی( بیورو رپورٹ )

اگلی پوسٹ

پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین صحافیوں کوتشدد و ہراساں کرنا قابل مذمت ہے ,میاں طارق جاوید,کراچی (بیورو رپورٹ)

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آبادہائیکورٹ  کا فیصلہ  سنہری  حروف  سے لکھا  جائے  گا  میاں طارق جاوید

پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین صحافیوں کوتشدد و ہراساں کرنا قابل مذمت ہے ,میاں طارق جاوید,کراچی (بیورو رپورٹ)

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper