• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

پروفیسر نتاشا کول کو بھارت سے ملک بدر کیا جانا قابل مذمت ہے، علی رضا سید

برطانیہ کی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں سیاسیات کی کشمیری نژاد پروفیسر نتاشا کول کو بھارت کے شہر بنگلور کے ہوائی اڈے پر بھارتی امیگریشن حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور انہیں ہوائی اڈے پر کئی گھنٹے روک کر برطانیہ واپس روانہ کر دیا گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 29, 2024
in انڈیا
0
پروفیسر نتاشا کول کو بھارت سے ملک بدر کیا جانا قابل مذمت ہے، علی رضا سید
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کشمیری نژاد برطانوی پروفیسر نتاشا کول کو بھارتی حکومت کی طرف سے ملک بدر کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ کی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں سیاسیات کی کشمیری نژاد پروفیسر نتاشا کول کو بھارت کے شہر بنگلور کے ہوائی اڈے پر بھارتی امیگریشن حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور انہیں ہوائی اڈے پر کئی گھنٹے روک کر برطانیہ واپس روانہ کر دیا گیا۔ پروفیسر نتاشا کے مطابق بھارتی حکام نے انہیں 24 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر روکا اور پھر ایئرپورٹ سے ہی واپس برطانیہ بھیج دیا گیا۔پروفیسر کول جو ایک کشمیری نژاد پنڈت اور برطانوی شہری ہیں، مودی حکومت کے غیر انسانی ہتھکنڈوں اور غلط پالیسیوں کے خلاف اکثر لکھتی رہتی ہیں۔ وہ ایک معروف ناول نگار، لکھاری اور شاعرہ بھی ہیں۔پروفیسر نتاشا کو حال ہی میں ریاست کرناٹک کی حکومت کی دعوت پر ’’جمہوری اور آئینی اقدار‘‘ کے موضوع پر ہونے والے دو روزہ سیمینار میں شرکت کے لیے بنگلور پہنچنا تھا۔ یاد رہے کہ ریاست کرناٹک میں اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کی حکومت ہے۔علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر نتاشا کو روکنے اور انہیں ملک بدر کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا کیونکہ پروفیسر نتاشا کے بقول ان کے پاس تمام ضروری سفری دستاویزات موجود تھیں۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ بھارتی امیگریشن حکام نے پروفیسر نتاشا کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی سفر سے پہلے بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں کوئی نوٹس یا اطلاع دی گئی کہ انہیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔علی رضا سید نے مزید کہا کہ بھارت کے لیے کتنی شرم کی بات ہے کہ اسکے حکام نے ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسر اور دانشور کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی، اسے 24 گھنٹے ایئرپورٹ پر روکا گیا اور پھر ملک بدر کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت انتہائی تنگ نظر ہے اور ہرگز سچائی کا سامنا نہیں کرسکتی۔ وہ لوگ جو مودی حکومت پر تنقید کرتے ہیں انہیں تو بالکل برداشت نہیں کیا جاتا۔اس طرح کا رویہ جدید جمہوری معاشرہ کے بنیادی اصولوں بشمول انسانی نقل و حمل کی آزادی، اظہار رائے اور تقریر کی آزادی کے منافی ہے۔پروفیسر نتاشا کول کشمیر کونسل ای یو کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے بارے میں یورپی ہیڈ کوارٹرز برسلز میں منعقدہ پروگراموں میں بھی شریک ہوچکی ہیں۔قابض بھارتی حکومت کی طرف سے اسی طرح کا ناروا اور ظالمانہ رویہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھی روا رکھا گیا ہے جو ساڑھے سات عشروں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور جبر کی وجہ سے شدید مصائب کا شکار ہیں۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ناروا سلوک اور ظالمانہ رویے کا سختی سے نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ طویل مدت سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں لیکن دنیا تک ان کی خبریں بہت کم پہنچ رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہاں کے اصل حقائق دنیا تک پہنچ سکیں۔

Previous Post

ترکی میں ایک ہی روز میں 7 خواتین کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا

Next Post

ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مشق 2024 کھاریاں گیریژن میں ایک شاندار اختتامی تقریب :

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مشق 2024 کھاریاں گیریژن میں ایک شاندار اختتامی تقریب :

ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مشق 2024 کھاریاں گیریژن میں ایک شاندار اختتامی تقریب :

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper