• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

ریاستی مشینری کیخلاف الیکشن لڑا، ایجنسیاں، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی: راہل گاندھی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 4, 2024
in انڈیا
0
ریاستی مشینری کیخلاف الیکشن لڑا، ایجنسیاں، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی: راہل گاندھی
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دلی:(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لوک سبھاانتخابات کے نتائج سے مودی جی کو عوام کا واضح پیغام ملا ہے کہ ہمیں مودی نہیں چاہیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران راہل گاندھی نے کانگریس ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب ہم نے بھارت کے پورے گورننس سسٹم کے خلاف لڑا ہے، ہماری لڑائی بھارت کے آئین کو بچانے کیلئے تھی، مودی حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کیں، نئی دلی کے وزیراعلیٰ کو جیل میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن صرف بی جے پی کے خلاف نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف لڑا، خفیہ ایجنسیاں، بیوروکریسی اورنصف عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پارٹیاں توڑیں، وزرائے اعلیٰ کو جیلوں میں ڈالا اور ہر ہتھکنڈا استعمال کیا لیکن کانگریس رہنمائوں نے متحد ہوکر حکومت کے خلاف انتخاب لڑا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سے مودی جی کو عوام کا بڑا پیغام ملا ہے کہ ہمیں مودی نہیں چاہیے۔راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت کو بچانے کا کام غریب لوگوں، مزدوروں اور کسانوں نے کیا ہے، بھارت کے کمزور لوگ بھارتی آئین کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے۔ اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن گھڑکے نے کہا کہ آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں اور عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ انتخابات مودی بمقابلہ عوام ہے، یہ نتائج حکمران جماعت کی بہت بڑی ہار ہیں، یہ نتائج مودی جی کی شکست ہیں اور یہ نتائج بھارت کی جمہوریت کی فتح ہیں۔کانگریس کے صدر نے کہا کہ ابھی ہماری لڑائی انجام تک نہیں پہنچی، ابھی ہمیں لڑتے رہنا ہے، عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

مقبوضہ جموں وکشمیرکی نئی ریزرویشن پالیسی کا مقصد اکثریتی مسلم آبادی کو دیوار کے ساتھ لگانا ہے

اگلی پوسٹ

لوک سبھا انتخابات: انڈیا اتحاد نے بی جے پی کی نیندیں اڑا دی مودی حکومت کے چار سونشستیں جیتنے کا خواب چکنا چور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
لوک سبھا انتخابات: انڈیا اتحاد نے بی جے پی کی نیندیں اڑا دی مودی حکومت کے چار سونشستیں جیتنے کا خواب چکنا چور

لوک سبھا انتخابات: انڈیا اتحاد نے بی جے پی کی نیندیں اڑا دی مودی حکومت کے چار سونشستیں جیتنے کا خواب چکنا چور

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper