نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)ہندوستانی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن اسکینڈل سامنے آنے لگا ،بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔ذرائع کے مطابق کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برسوں میں 6 ارب سے زائد کی کرپشن کی۔مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کو صرف کاغذات پر کرایے پر لیا4 کور انٹیلیجنس یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے گاڑیوں کی ہائرنگ کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا۔ خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا اور کہا کہ کرائے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ کمانڈنگ آفیسر 4 کور انٹیلیجنس یونٹ کا الزام بڑے پیمانے پر کرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی۔، ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کر بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے، ابتدائی انکوائری رپورٹپاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے۔