لندن ( نیٹ نیوز)
معمولی نزلہ زکام کو نظر انداز نہ کریں، یہ ہلاکت خیز نمونیا ہوسکتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آج دنیا بھر میں نمونیا سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے-نمونیا دراصل نظام تنفس کے راستے یا پھیپھڑوں میں انفیکشن کو کہا جاتا ہے، اس کی ابتدائی علامات نزلہ اور زکام ہوتی ہیں تاہم اس کی درست تشخیص کے لیے ایکس رے کیا جانا ضروری ہے۔نمونیا ہونے کی صورت میں جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے اور نتیجتاً یا تو جسمانی اعضا ناکارہ ہوجاتے ہیں یا انسان موت کا شکار ہوجاتا ہے