کراچی ( نمائندہ خصوصی) کرپشن کی بہتی گنگا میں ایکسین واٹر بورڈ دین محمد شر ہاتھ دھونے لگا۔ایکسین دین محمد شر نے بھاری رشوت کے عیوض انڈسٹریل ایریا میں غیر قانونی کنکشن کی بھرمار کردی۔مجید کالونی،مظفرآباد کالونی،گل احمد چورنگی ،مسلم آباد،شیرپاو اورملحقہ آبادی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگےذرائع کے مطابق گژشتہ دنوں آئی آئی ایل کمپنی نے غیر قانونی طریقے سے دو غیر قانونی پانی کے کنکشن لئے تو اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا تو دین محمد شر نے نمائشی کاروائی کرکے ایک کنکشن اکھاڑ دیا۔دوسرا کنکشن چھوڑ دیاایکسین واٹر بورڈ دین محمد شر نے لاکھوں روپوں۔کے عیوض غیر قانونی کنکشن پر آنکھیں بند کردی ہیں
پاکستان خدمت الائنس نے اس حوالے سے دین محمد شر سے رابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی متکبرانہ انداز میں یہ کہہ کر کال کاٹ دی کہ میں اپنی نرضہ کا مالک ہوں اور بلاول ہاوس تک حصہ پہنچاتا ہوں.پاکستان خدمت الائنس دین محمد شر کے اس رویے اور غیر قانونی کنکشن پر مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اگر کل تک غیر قانونی کنکشن نہ نکالا گیا تو بروز اتوار کو مساجد میں اعلانات کے بعد مہران ہائی وے پر عوامی احتجاج کیا جائے گا اور غیر قانونی کنکشن اکھاڑ دیا جائے گاایکسین دین محمد شر عوام کے ٹیکسز سے تنخواہ لیتا ہے اور عوام کے ساتھ انتہائی تضحیک آمیز رویے کے خلاف مہران ہائی وے احتجاج کیا جائے گا۔