• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ‎

15ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر مقامی پوسٹ آفس لے گئے کہ ان کے لیے تحفہ آیا ہے، مگر وہاں انہیں تحفے کے بجائے طلاق کے کاغذات تھما دیے : اداکارہ سلینا جیٹلی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 16, 2026
in انٹرٹینمنٹ‎
0
15ویں سالگرہ کے موقع پر  شوہر  مقامی پوسٹ آفس لے گئے کہ ان کے لیے تحفہ آیا ہے، مگر وہاں انہیں تحفے کے بجائے طلاق کے کاغذات تھما دیے : اداکارہ سلینا جیٹلی
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ( شوبز ڈیسک)سابق مس انڈیا اور بالی ووڈ میں ابتدائی 2000 کی دہائی میں مقبولیت حاصل کرنے والی مشہور اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر سے طلاق کی تکلیف دہ کہانی پہلی مرتبہ کھل کر بیان کی ہے اور بتایا کہ شادی کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر طلاق ہوئی اور شوہر پر تشدد، بچوں کی جدائی اور اثاثوں پر قبضے کی کوشش جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلینا جیٹلی نے 2011 میں آسٹریا کے بزنس مین پیٹر ہیگ سے شادی کی اور بعد ازاں بیرون ملک منتقل ہوگئیں، مداحوں کا خیال تھا کہ وہ ایک پرسکون گھریلو زندگی گزار رہی ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس نکلی اور حالیہ انکشاف میں اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہیں اور ان پر جسمانی اور ذہنی تشدد کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔سیلینا جیٹلی نے سوشل میڈیا پر جاری تفصیلی بیان میں اپنے سابق شوہر کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کا فیصلہ اچانک نہیں تھا بلکہ وہ برسوں تک تشدد کا شکار رہیں اور بالآخر اپنی عزت نفس کی حفاظت کے لیے اس رشتے سے علیحدگی اختیار کی تاہم اس فیصلے کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی اور وہ اپنے بچوں سے جدا ہو گئیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے جذباتی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں پڑوسیوں کی مدد سے رات گئے آسٹریا سے باہر نکلنا پڑا اور انکشاف کیا کہ وہ بہت کم رقم کے ساتھ بھارت واپس آئیں اور اس دوران اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑنا پڑا اور اپنی عزت نفس کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے بچوں کو بھی کھو دیا۔انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر 2025 کو رات تقریبا ایک بجے وہ مسلسل تشدد سے بچنے کے لیے آسٹریا سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ کسٹڈی کے عدالتی حکم کے باوجود انہیں اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ان کے بچوں کو ان کے خلاف بولنے کے لیے ان پر جذباتی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔سلینا جیٹلی نے لکھا کہ بھارت واپس آنے کے بعد انہیں اپنے ہی گھر میں داخل ہونے کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑا کیونکہ ان کے شوہر نے ملکیت ظاہر کی تھی اور طویل قانونی لڑائیوں کی وجہ سے انہیں مجبوراً بھاری قرضے لینا پڑا۔انسٹاگرام پوسٹ میں سلینا جیٹلی نے طلاق کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ ستمبر کے اوائل میں شادی کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر انہیں یہ کہہ کر مقامی پوسٹ آفس لے گئے کہ ان کے لیے تحفہ آیا ہے، مگر وہاں انہیں تحفے کے بجائے طلاق کے کاغذات تھما دیے اور کہا یہ سالگرہ کا تحفہ ہے۔انہوں کہا کہ اپنے بچوں کی خاطر کئی بار بغیر جھگڑے کے علیحدگی کی کوشش کی مگر مطالبہ کیا گیا کہ اپنی اس جائیداد سے بھی دستبردار ہوجائیں جو ان کے پاس شادی سے پہلے تھی اور ایسی شرائط قبول کریں جو ایک عورت اور ماں کے طور پر ان کی آزادی اور وقار کے خلاف تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیلینا جیٹلی کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے ان کے بھائی اس وقت متحدہ عرب امارات کی ایک جیل میں قید ہیں اور اداکارہ ان کے لیے قانونی مدد حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔سیلینا جیٹلی کی مشہور فلموں میں نو انٹری، جانشین، ٹام، ڈک اینڈ ہیری اور تھینک یو شامل ہے اور طویل عرصے سے بالی ووڈ میں کام نہیں کر رہی ہیں تاہم اب ان کی درد بھری کہانی نے ان کے مداحوں کو دکھی کردیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل

اگلی پوسٹ

یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی، جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی، جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی، جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper