ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل کا سفر جاری ہے ۔ چوتھے مرحلے میں صوبے کے شہر شاؤشنگ میں مشعل نے 9.7 کلومیٹر کا سفر طے کیا جس کے دوران وہ تاریخی مقامات اور جدید اور معروف مقامات سے گزری۔
مشعل ریلے صبح لوشون کے آبائی گھر سے شروع ہوکر شاؤشنگ اولمپک اسپورٹس سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران شہر کے ثقافتی ورثے اور جدید زندگی دونوں کی عکاسی کی گئی۔ ریلے میں 170 مشعل بردار شریک ہوئے۔
مشعل برداروں میں سب سے کم عمر 15 برس جبکہ سب سے عمر رسیدہ کی عمر 79 سال تھی۔ 71 ویں نمبر پر دوڑنے والے اور سب سے عمر رسیدہ مشعل بردار ڈونگ سی جیاؤ نے اپنی دوڑ مکمل کرنے کے لیے دسیوں میٹر جا گنگ کی۔
ڈونگ اکثر ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کا جشن منانے کے لئے 70 برس سے زائد عمر کے ایک راک بینڈ کی قیادت کرتے رہے ہیں جبکہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں فعال طریقے سے حصہ لیتے ہیں۔
ڈونگ نے کہا کہ وہ بزرگ ہیں لیکن ان کا خواب اب بھی جوان ہے ،وہ ایک نئی جوانی سے روشناس ہورہے ہیں ۔ وہ پرامید ہیں کہ مشعل ان کا جذبہ منتقل کرسکتی ہے۔