بیجنگ( نمائندہ خصوصی):رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس کے بعد کئی معروف بین الاقوامی دواساز کمپنیوں کے سربراہان نے چین کا دورہ کیا اور چینی وزرات تجارت اور دیگر متعدد وزارتوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد چین کے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے آغاز کے
سال کے نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے چین کے حقیقی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ امریکی کمپنی لیلائی نے اعلان کیا کہ چین میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، فرانسیسی کمپنی سانوفی نے اعلان کیا کہ چین میں انوویشن اینڈ آپریشن سینٹر چنگدو میں باضابطہ طور پر فعال ہو گیا ہے، برطانوی کمپنی آسٹرا زینیکا نے شنگھائی میں سیل تھراپی کا کمرشل پراڈکشن سپلائی بیس اور انوویشن سینٹر قائم کیا ہے ۔واضح رہے کہ چین میں بھاری سرمایہ کاری کرتے ہوئے بین الاقوامی دواساز کمپنیاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

