کراچی( کامرس ڈیسک )
ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 2750 روپےکی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2750 روپےکمی کے بعد 1 لاکھ 38 ہزار 450 روپےکا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونےکا بھاؤ 2356 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپےکا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 6 ڈالرکم ہوکر 1854 ڈالر فی اونس ہے۔