• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

رائٹرز بلاک ۔ قفل اور کنجی

سبین کے بلاگ: تحریر: سبین آغا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 10, 2026
in پاکستان, کالمز
0
رائٹرز بلاک ۔ قفل اور کنجی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جب بھی ہم کچھ لکھنے کا قصد کیا کرتے تو کھڑاک سے برقی جادو کی مشین (لیپ ٹاپ) کا ڈھکن کھولتے، ٹھک کر کے ’’ چلاؤ‘‘ کا بٹن گدگداتے اور بس۔۔۔۔۔۔۔ گنگناتی صدا کے ساتھ جادوئی مشین کا پردہ چاند کی طرح چھن سے روشن ہو جا تا۔چوہوں سے ہمیں یوں تو کوئی خاص انسیت نہیں ہے پر برقی چوہا (ماؤس) من کو بہت بھا تا ہے۔ اب اصلی چوہا تو چھوئے بنا ٔ ہی ہاتھ سے زن کر کے سٹک لیتا ہے۔ برقی والا انگلیوں کی پوروں سے یوں بغلگیر رہتا ہے جیسے برسوں بچھڑے یار غار آن ملے ہوں۔تو جناب ہماری داہنی ہتھیلی برقی چوہے سے باہم بغلگیر، زہن کی ہنڈیا میں سوچ کے ایندھن پر سینکتے ہوئے الفاظ وخیالات کو مشینی روشن پردے پر اتارتی رہتی۔مگر کچھ عرصہ ہوا الفاظ ہم سے گویا ناراض سے ہیں۔ آمد ہی نہ ہووے۔ نہ تو برقی جادوئی مشین کا روشن وتاباں پردہ ترغیب دیوے اور نہ برقی چوہے کی الوہی محبت انہیں زہن کے بند دریچے وا کرکے کھینچ کر باہر کو لاوے۔تب ہی ہم نے طریقہ واردات کو تبدیل کرنے کا قصد کیا۔ گو کہ اس تبادلے کے نتائج صدیوں کے آزمودہ سہی پر ہم پر بھی مہربانی ہووے گی، اس سے ہم سراسر ناواقف تھے پر اب ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہنابھی تو لاحاصل ہی ٹہرا۔ تو جناب قرعہ نکلا سیاہی والے قلم اور دودھیا صفحوں والی ڈائری کے نام! اب آپ نے سوچا ہوگا کہ دھت تیرے کی، کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا (وہی والا جو ہاتھوں سے زن کرکے سٹک لیتا ہے)، اتیّ طویل اور گمبھیرتا والی تمہید بھلا کاہے کو باندھی؟ بانہہ کو ایسے آڑا ترچھا کرکے گھما کے کان کو کاہے کو پکڑا؟بھئی، ذہن کے نہاں خانوں میں برف کی مانند جامد الفاظ کو اصلی زہانت کی تپش سے پگھلانا بھی تو ضروری ٹہرا کہ نہیں!؟ چلیں آپ جناب اسے مصنوعی زہانت کے بول بالا دور حاضر میں ایک لکھاری کی داستان کی منظر کشی کے لئے خود کی اصلی زہانت کے استعمال کی جرأت سمجھ لیویں۔جمود کی ٹھوس تہہ میں گویا قلم کی نوک کے پہلے ہی وار سے دبیز دراڑ پڑگئی، الفاظ جیسے موتیوں کی صورت امڈنے لگے۔ قلم کی روشنائی نے موتیوں کو ہماری ڈائری کے صفحہ ٔ قرطاس پر یکے بعد دیگرے جڑناشروع کردیا۔ طریقہ ٔ واردات کی تبدیلی مانو رنگ لے آئی ہووے۔اور۔۔۔۔ یوں ذہن پر طاری جمود کے ’’قفل‘‘ کو اصلی زہانت، اصلی کاغذ اور اصلی قلم کی "کنجی” نے کھول ڈالا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر برائے بحری امور

اگلی پوسٹ

پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور سے ملاقات میں گفتگو

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور سے ملاقات میں گفتگو

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper