• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

ڈاکٹر صغرا صدف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 30, 2026
in کالمز
0
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسمبلی میں پنجابی زبان کی عظمت بیان کرنے والے احمر بھٹی سے پانی کا سائنسی فارمولہ پوچھنے کے ساتھ بلھے شاہ اور احمد راہی کی مثالیں دینے کے بجائے کسی سائنس دان کا حوالہ دینے کی بات کرکے اپنی علمیت اور دانش کا بھری اسمبلی میں بھانڈا پھوڑ دیا، شکر ہے انھوں نے اقوام متحدہ کو بھی مادری زبانوں کو اہمیت دینے پر کھری کھری نہیں سنادیں،
ملک احمد خان کے توہین آمیز جملوں اور نفرت انگیز رویے کے جواب میں اگر پنجاب کی تابناک علمی و فکری روایت کا ذکر شروع کروں تو بات چند صدیوں اور نوبل پرائزز تک محدود نہیں رہے گی ،
ٹیکسلا کی قدیم درسگاہوں سے لے کر برصغیر کی علمی، ادبی اور روحانی تاریخ تک پنجاب کا کردار اتنا وسیع ہے کہ اس پر کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں،جب اس دھرتی کی زبان اور ثقافت کو عزت و قبولیت حاصل تھی تب یہی خطہ فلسفی،ریاضی دان،سائنس دان ، طبیب، مفکر اور تاریخ دان پیدا کرتا رہا جن کی تحقیق سے ایک دنیا مستفید ہوئی ،جس طرح آج ملک صاحب کے صاحبزادے کی طرح ہمارے بچے یورپ امریکہ جاتے ہیں تب دنیا کے لوگ علوم اور تہذیب سیکھنے پنجاب آتے تھے ،
زبانیں خود سائنس دان پیدا نہیں کرتیں بلکہ وہ تہذیبی اور تعلیمی ماحول پیدا کرتی ہیں جس میں تخلیقی ذہن پروان چڑھتے ہیں،اگر آج پنجابی زبان میں سائنس دانوں کی ایک بڑی تعداد نظر نہیں آتی تو اس کی ذمہ داری خود پنجابی زبان پر نہیں بلکہ ان حکمران طبقات پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنی مادری زبان کو تعلیمی، انتظامی اور علمی نظام سے مسلسل دور رکھا ھوا ہے اورآج بھی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں،اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ دنیا کی آٹھویں بڑی زبان پنجابی آج تک پنجاب کے سکولوں میں ایک لازمی مضمون کے طور پر ہی نافذ نہیں کی جا سکی، ہمارے بچے اپنی مادری زبان میں سوچنے،سوال اٹھانے ،تحقیق اور تخلیق کرنے کی بجائے اجنبی زبانوں میں رٹے لگانے پر مجبور ہیں، رٹا یادداشت میں علوم کا ذخیرہ تو کر سکتا ہے مگر تخلیقی صلاحیتیں نہیں بیدار کر سکتا،
مبین جٹ کے قومی اسمبلی میں پنجابی بولنے اور احمر بھٹی کے پنجاب اسمبلی میں پنجابی کی وکالت کرنے پر حکمران جماعت کی طرف سے جس طرح غم و غصّے کا اظہار کیا گیا وہ دراصل ہماری کم علمی اور سطحی شعور کے باعث پیدا ہونے والی فکری الجھنوں کی علامت ہے، مبین جٹ نے نہ کوئی بدتہذیبی کی، نہ کسی کو گالی دی اور نہ اسمبلی کے وقار کے خلاف کوئی بات کی صرف بجٹ مءں غریب کُش اقدامات کی نشان دہی کی ، ایسی باتیں غم و غصّے میں ہی کی جاتی ہیں چاہے کسی بھی زبان میں ہوں مگر ان کے اعتراضات کا جواب دینے کی بجائے پنجابی زبان اور لب و لہجے کو برا بھلا کہا گیا، جب کہ کسی دوسری زبان کے فرد نے جٹ صاحب کے پنجابی بولنے پر اعتراض نہیں کیا ، اب بابا بلھے شاہ کی دھرتی کے وسنیک نے پنجابی کو غیرسائنسی زبان کا طعنہ دے کر پنجابیوں کو بہت اذیت پہنچائی ھے . سب سے زیادہ دُکھ تو ان ممبران کی اپنی زبان سے لاتعلقی اور زمینی دانش سے محرومی کا ہوتا ہے .
احمد راہی نے اپنے گیتوں اور شاعری میں پنجاب کی محبت، ثقافت، حسن اور انسان دوستی کو امر کیا ، بلھے شاہ نے تین صدیوں پہلے انسانی آفاقیت کا درس دیا، مذہبی تعصب، فرقہ واریت، طبقاتی تقسیم اور انسان دشمن رویوں کے خلاف آواز بلند کی،حیرت ہے کہ آج بھی قصور کی فضا میں اُن لوگوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے جنہوں نے بلھے شاہ کو دیس نکالا دیا تھا اور ان کا جنازہ پڑھنے تک سے گریز کیا تھا،
کاش ہم بلھے شاہ کو ایک عظیم مفکر کے طور پر پڑھتے اور نصاب کا حصہ بناتے تو آج پنجاب کی گلیوں میں فرقوں، مسلکوں اور نفرتوں کی یہ آگ اتنی شدید نہ ہوتی، بلھے شاہ کا پیغام انسان دوستی، محبت، رواداری اور فکری آزادی کا پیغام تھا جو آج بھی اتنا ہی زندہ اور ضروری ہے جتنا ان کے عہد میں تھا،
سائنس عقل کی پرواز ہے اور تصوف روح کی بالیدگی، انسانی تہذیب صرف ایک پہلو پر قائم نہیں رہ سکتی، جب معاشرے روحانیت، اخلاقیات اور انسان دوستی کو ترک کر دیتے ہیں تو علم بھی طاقت کا ہتھیار بن جاتا ہے، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان ترقی یافتہ مشینیں تو بنا لیتا ہے مگر اپنے ہی جیسے انسانوں کے لیے رحم، احترام اور محبت کھو دیتا ہے،
پنجاب کی زبان، ثقافت اور فکری روایت کو کمتر سمجھنے کی بجائے اسے تعلیم، تحقیق اور تخلیق کا ذریعہ بنانا ہوگا، جو قومیں اپنی زبانوں سے کٹ جاتی ہیں وہ اپنی تاریخ، تہذیب اور فکری خود اعتمادی سے بھی محروم ہو جاتی ہیں.

پچھلی پوسٹ

بابا لاڈالا :کراچی اور لیاری میں دہشت کی علامت

اگلی پوسٹ

محترمہ فرح عظیم کا کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
یوم عاشور نے امت مسلمہ کو میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، اہل بیت  اور ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلا تا ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ۔

محترمہ فرح عظیم کا کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper