• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور موساد

سیلانی دیکھتا چلاگیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 25, 2026
in کھیل
0
ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور موساد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

"خان اسلام آباد میں اپنی طبیعی موت مرا، اور یہ ہمارے لیے ہاتھ سے نکل جانے والے سب سے بڑے مواقع میں سے ایک رہے گا۔ اس نے وہ حاصل کر دکھایا جو کوئی دوسرا مسلمان سائنسدان نہ کر سکا، اور ہم پیچھے بیٹھے صرف بچے کھچے ٹکڑے دیکھتے رہ گئے۔”
یہ پچھتاوا اور تاسف بھرے الفاظ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے اس شخص کے ہیں جسے انٹیلی جنس ورلڈ میں نہایت سفاکی کے ساتھ ہدف حاصل کرنے والے چیفس کے طور پر جانا جاتا ہے، شبطائی شاویت ایسا ہی بے رحم انسان تھا جو اپنی آدھ پاؤ کی بوٹی کے لئے کسی کی بھی کھڑی گائے گرا دیتے ہیں.
شبطائی شاویت اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کا ساتواں چیف تھا انہیں "ایس” کے نام سے جانا جاتا تھا اس رحم انسان نے 1989ء سے 1996ء کے دوران موساد کے "کیدون” سے درجنوں قتل کروائے، کیدون موساد کا خفیہ ترین، تربیت یافتہ اور بے رحم ہٹ اسکواڈ (Hit Squad) یا ٹارگٹ کلنگ ونگ ہے یہ اسکواڈ ہدف ملنے پر دنیا کے کسی بھی کونے میں کارروائی سے نہیں ہچکچاتا، اکتوبر 1995 میں فلسطینی حریت پسند رہنما فتحی شق آ قی ایک فرضی نام اور شناخت کے ساتھ لیبیا سے واپسی پر یورپی ملک مالٹا کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ ‘کیدون’ کی ٹیم نے ہوٹل کے باہر موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کیا اور سائلنسر لگے خاموش پستول سے ان کے سر میں 5 گولیاں مار کر انہیں موقع پر ہی شہید کر دیا اور بحری راستے سے فرار ہو گئے اسی کیدون نے پیرس میں پی ایل او کے انٹیلی جنس چیف عاطف بسیسو کو اس وقت سرعام شہید کیا جب وہ ہوٹل کے سامنے اپنی گاڑی سے اتر رہے تھے. یہاں ملک اور ہدف یاد رکھیں مالٹا اور فرانس….. یہ دونوں یورپی ملک ہیں مالٹا کی تو خیر بساط کیا چھوٹا سا ملک ہے لیکن فرانس تو ایک بڑی بلا ہے جس کی انٹیلی جنس کے ناک کے نیچے کیدون ہاتھ دکھا گیا اور وہ کچھ نہ کرسکے.
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بچ نکلنے کا پچھتاوا شبطائی شاویت نے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک اسرائیلی تحقیقات اور انٹیلی جنس امور کے ماہر صحافی یوسی میلمین کے سامنے کیا یہ باقاعدہ انٹرویو نہیں تھا بلکہ مختلف ملاقاتوں کا احوال تھا جو اس نے اسرائیلی اخبار Haaretz میں شبطائی کی موت کے بعد شائع کیا میلمین کے الفاظ میں شاویت کا کہنا تھا
​”اگر میں اور میرے ساتھی اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اصل ارادوں اور ان کے نیٹ ورک کو صحیح طرح سمجھ جاتے، تو میں ڈاکٹر خان کو قتل (Assassinate) کرنے کے لیے موساد کی ایک ہٹ ٹیم بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کرتا اور ایسا کرنے سے تاریخ کا رخ بدلا جا سکتا تھا”
اور آئی ایس آئی اور کے آر ایل کی انٹیلی جنس ٹیم کا یہی کمال تھا کہ کسی کو بھنک تک نہ پڑی اور یہی سیکریسی ڈاکٹر صاحب کے گرد سیکیورٹی کا حصار بن گیا، دراصل ڈاکٹر عبدالقدیر نے 92 سے 95 کے دوران مشرق وسطیٰ کے کئی ٹاپ سیکرٹ سفر کئے دبئی میں اہم مشرق وسطیٰ کے ایک بڑے ملک کے اہم رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتیں کی تھیں
میلمین کے مطابق شاویت نے بتایا کہ دبئی میں ​موساد ان ہوٹلوں اور آمد و رفت پر نظر رکھے ہوئے تھی، لیکن سیکیورٹی اتنی سخت اور خفیہ تھی کہ موساد کے ایجنٹس ان کی بند کمروں کی ملاقاتوں تک نہ پہنچ سکے، میلمین لکھتا ہے کہ شبطائی نے تاسف بھرے لہجے میں کہا کہ ​”اگر ہمیں یہ معلوم ہو جاتا کہ اس دورے کے دوران کیا دستاویزات منتقل ہو رہی ہیں تو ہم اسی وقت دبئی یا کسی دوسرے مقام پر ڈاکٹر خان کو ‘نیوٹرلائز’ (قتل) کرنے کے لیے ‘کیدون کو بھیج دیتے”
شبطائی کے اس پچھتاوے پر بعد میں آنے والے موساد کے سربراہوں نے ان پر کڑی تنقید کی جنرل یو آری ساگی نے کہا کہ شاویت، مقامی اور جنگی حربوں کے حامل اہداف کا شکار کرنے میں لگے رہے اور وہ مشرق وسطیٰ میں بننے والے سب سے بڑے تزویراتی خطرے کے سامنے ‘نظریاتی اندھے پن’ کا شکار ہو گئے، موساد گلیوں میں کئے جانے والے قتلوں کا جشن مناتی رہی اور پاکستان کا خاموشی سے مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل رہا تھا”
یہ سب آئی ایس آئی کے ان گمنام ہیروز کی بدولت ہے جو کبھی اسٹیج پر آتے ہیں اور نہ ہی ان کے لیے تالیاں بجائی جاتی ہیں اور نہ ہی وہ اس کے متمنی ہوتے ہیں…
سیلانی دیکھتا چلاگیا

پچھلی پوسٹ

افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی پشت پناہی کا عالمی اعتراف

اگلی پوسٹ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی شعیب مرزا کا نویں محرم کے انتظامات کا جائزہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی شعیب مرزا کا نویں محرم کے انتظامات کا جائزہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی شعیب مرزا کا نویں محرم کے انتظامات کا جائزہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper