• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

"سفر جاری ہے” (3)

تحریر:۔حنیف راجہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 17, 2026
in کالمز
0
"سفر جاری ہے” (3)
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عمر شریف صاحب سے میں (حنیف راجہ) ایوارڈ وصول کر رہا ہوں نیچے دی گئیں تین تصویروں میں سے ایک میں آپ یہ منظر دیکھ رہے ہونگے باقی دو تصویروں مںیں پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فلمسٹارز جن میں محمد علی،زیبا،ریما، غلام محی الدین،روبی نیازی، محسن حسن خان،جاوید شیخ،عمر شریف،سلمی مراد(بیگم وحید مراد) اور بہروز سبزواری نظر آرہے ہیں,مذکورہ تصاویر 1992 میں ہونے والے وحید مراد ایوارڈز کی تقریب کی ہیں جو کراچی کے ریکس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا تھا۔یہ تقریب عیدلاضحی کے دو ہفتے بعد منعقد ہوئی تھی ۔تقریب سے دو دن پہلے ہی سپر ہٹ اسٹیج ڈرامہ "گڈ لک معین اختر” اپنے 20 کامیاب شو مکمل کرکے ختم ہوا تھا جسمیں معین اختر ساحب،روبی نیازی میں (حنیف راجہ)اور دیگر مشہور کاسٹ تھی ،وحیدی ایوارڈ کیلۓ اس اسٹیج ڈرامے سے نامزد معین بھائی،روبی نیازی ،ڈائریکٹر سید فرقان حیدر صاحب اور میں ہوۓ تھے۔اس تقریب میں میرے حوالے سے جو واقعہ رونما ہوا اس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ذہانت اپنی جگہ اہم سہی لیکن تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔1990 تا 1995 میرے فنی کیریئر کے پنپنے کے اہم سال تھے۔ہوا کچھ یوں کہ تجربہ کم اور جوش زیادہ تھا کم عمری میں الثر ایسا ہی ہوتا ہے۔نیچے موجو د تصاویر میں سے ایک میں ،میں عمر بھائی (عمر شریف) سے ایوارڈ لے رہا ہوں ،مجھے ایوارڈ دۓ جانے سے پہلے میری ا اؤنسمنٹ ہوئی اسٹینڈاپ کامیڈی پرفارمنس کیلۓ میں نے جم کر کامیڈی کی ہال آڈینس سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کوئی نشست خالی نہیں تھی حتی کے لوگ سیڑھیوں پر براجمان تھے میری پرفارمنس کو میرے عقب میں تشریف فرما فلمسٹار محمد علی صاحب کے بلند قہقہے نہایت جلا وجوش بخش رہے تھے۔بعد از پرفارمنس میرے ایوارڈ کی اناؤنسمنٹ ہوئی ،کیٹیگری تھی سال 1991 کے بہترین اسٹینڈاپ کامیڈین اور اداکار کی لوگوں نے بڑی فراخدلی سے دوبارہ بھرپور تالیوں سے استقبال کیا مجھے ایوارڈ دینے کیلۓ بیگم وحید مراد یعنی سلمی مراد صاحبہ سے درخواست کی گئی وہ اٹھ کر آئیں اور مجھے دینے کیلۓ ایوارڈ تھام لیا میں نے عمر بھائی (عمر شریف ) کی محبت و عقیدت میں فرمائش کردی کہ میں یہ ایورڈ عمر شریف صاحب کے ہاتھوں لینا چاہتا ہوں ،صورتحال عجیب سی ہوگئی ،سلمی صاحبہ میرا ایوارڈ عمر بھائی کو تھما کر واپس اپنی نشست پر بیٹھ گئیں بہر حال عمر بھائی نے مجھے ایوارڈ دیا اورمیرے کام کو بہت سراہا ہال میں پھر تالیوں کا شور ابھرا اور میں ایوارڈ ملنے کی مبارکبادیں سمیٹتا ہوا دوسرے کسی شو میں پرفارمنس کیلیۓ چلا گیا۔دوسرے دن روبی نیازی کا میرے گھر فون آیا، روبی نیازی عمر بھائی کی فلم مسٹر 420 سے ہٹ ہوچکی تھیں اور فرقان حیدر بھائی کے ا سٹیج ڈرامے ” گڈ لک معین اختر” میں میرے ساتھ ہی کام کررہی تھیں لھذا ان سے اچھی سلام دعا بھی ہوگئی تھی،روبی ایک ملنسار ہنس مکھ اور کاسٹ کیساتھ گھل مل جانے والی انسان تھیں جبکہ وہ اسوقت سپر ہٹ ہوچکی تھیں مگر گھمنڈ سے دور تھیں خیر سلام دعا کے بعد انہوں نے بتایا کہ فرقان بھائی سےآپ کا نمبر لیکر فون کیا ہے ،دراصل کل ایوارڈ شو میں آپ سے نادانستگی میں ایسی غلطی ہوگئی جو سلمی مراد صاحبہ کیلیۓ یقینا ہزیمت کا باعث بنی ہوگی اور انہوں نے پورا واقعہ دھرایا…اوہ میرے خدا یہ تو واقعئی مجھ سے بڑی گستاخی ہوگئی ..مجھے روبی نیازی کی نشاندہی پر اس بات کی نزاکت کا احساس ہوا…میں نے روبی کا میری غلطی کی اس نشاندہی پر شکریہ ادا کیا۔روبی نے کہا شکریہ کی کوئی بات نہیں آرٹسٹ ہونے کے ناطے یہ میرا فرض تھا کہ دوسرے آرٹسٹ کی رہنمائی کروں۔میں اپنی اس نادانی پر دل میں بیحد نادم ہوا حا لا نکہ میری نیت صاف تھی ایسا نادانستہ ہوگیاتھا پھر بھی اخلاقی تقاضے کےعین مطابق انہی دنوں ایک تقریب میں جب میری سلمی مراد صاحبہ سے ملاقات ہوئی تو میں نے اپنی اس نادانی پر معذرت چاہی جو انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوۓ قبول کرلی۔زندگی کے سفر میں رونما ہونیوالا ہر واقعہ کچھ سکھا کر جاتا ہے اس واقعہ میں سبق یہ ہے کہ اگر آپ نے اپنی غلطی تسلیم کرکے معذرت کرلی تو سمجھ جائیں آپ ترقی کی ایک سیڑھی چڑھ گۓ ہیں۔”سفر جاری ہے” نامی اس Blog سیریز میں میرے مشاہدے کیمطابق لوگ موجودہ جاری سفر سے زیادہ گذرے ہوۓ سفر کے دلچسپ واقعات بارے جا ننا چاہتے ہیں۔آپ اپنی راۓ سے کمنٹ کے ذریعے ضرور آگاہ کیجیۓ گا۔

پچھلی پوسٹ

آئی ایم ایف کی نان فائلرز پر پابندیاں سخت کرنے اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز

اگلی پوسٹ

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ ’ضحاک‘ قرار دیدیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ ’ضحاک‘ قرار دیدیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper