• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

عید الفطر مبارک ،خوشیوں ، شکر گزاری اور انسانیت کا تہوار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 20, 2026
in کالمز
0
عید الفطر مبارک ،خوشیوں ، شکر گزاری اور انسانیت کا تہوار
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں جیسے ہی اپنے اختتام کو پہنچتی ہیں تو ایک دلکش اور روح پرور صبح طلوع ہوتی ہے، جسے ہم عید الفطر کے نام سے جانتے ہیں، یہ دن صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ خوشیوں، محبتوں شکر گزاری اور انسانی ہمدردی کا ایسا حسین امتزاج ہے جو مسلمانوں کے دلوں کو ایک لڑی میں پرو دیتا ہے، دنیا کے جس کونے میں بھی مسلمان بستے ہیں، وہاں عید الفطر کی آمد ایک نئی امید، ایک نئی مسرت اور ایک نئی روحانی تازگی کا پیغام لے کر آتی ہے، عید الفطر در اصل رمضان کے پورے مہینے کی عبادت بر تقومی اور قربانی کے بعد ملنے والا انعام ہے، ایک مہینہ انسان بھوک اور پیاس برداشت کر کے اپنے نفس کو قابو میں رکھنے کی مشق کرتا ہے ، گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے رب کے قریب ہونے کی سعی کرتا ہے، جب بید روحانی تربیت مکمل ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو خوشی کا دن عطا فرماتا ہے جسے ہم عید الفطر کے نام سے مناتے ہیں، عید کی صبح در اصل شکر گزاری کی صبح ہوتی ہے، اُس دن مسلمان سب سے پہلے فجر کی نماز ادا کرتے ہیں، پھر غسل کر کے نئے اور صاف کپڑے پہنتے ہیں، خوشبو لگا کر عید گاہ یا مسجد کا رخ کرتے ہیں، عید کی نماز ادا کرتے ہوئے جب ہزاروں لوگ ایک صف میں کھڑے ہوتے ہیں تو یہ منظر اتحاد اور مساوات کی ایک جیتی جاگتی تصویر پیش کرتا ہے، یہاں نہ کوئی امیر ہوتا ہے نہ غریب ، نہ کوئی بڑا ہوتا ہے نہ چھوٹا سب ایک ہی رب کے بندے اور ایک ہی صف کے مسافر ہوتے ہیں بعید الفطر کی اصل روح صدقہ فطر میں پوشیدہ ہے اسلام نے اس تہوار کو صرف خوشیوں تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس کے ساتھ معاشرتی ذمہ داری کا احساس بھی پیدا کیا ہے، عید کی نماز سے پہلے ہر صاحب استطاعت مسلمان پر لازم ہے کہ صدقہ فطر ادا کرے ، تا کہ معاشرے کے غریب اور ضرورت مند افراد بھی اس خوشی میں برابر کے شریک ہو سکیں یہی وہ خوبصورت تصویر ہے جو اسلام کو محض ایک مذہب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہحیات بناتا ہے، پاکستان جیسے معاشرے میں عید الفطر کی رونقیں کچھ اور ہی رنگ رکھتی ہیں ، رمضان کے آخری عشرے میں بازاروں کی چہل پہل بڑھ جاتی ہے، کپڑوں کی دُکانیں، جوتوں کے سٹال ، چوڑیوں کی قطاریں اور مہندی کے رنگ ہر طرف خوشیوں کا سماں باندھ دیتے ہیں، بچے اپنے نئے کپڑوں جوتوں کے لیے بے تاب ہوتے ہیں، جبکہ خواتین عید کی تیاریوں میں مصروف نظر آتی ہیں کہیں سلائی مشین کی آواز سنائی دیتی ہے تو کہیں مہندی کی خوشبو پھیلتی ہے، چاندرا تکا منتظر تو گویا ایک الگ ہی داستان سناتا ہے، جیسے ہی شوال کا چاند نظر آتا ہے تو خوشی کی ایک لہر پورے معاشرے میں دوڑ جاتی ہے، بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے لڑکیاں ہاتھوں پر مہندی لگواتی ہیں، اور بچے آتش بازی اور عیدی کے خواب دیکھتے ہیں ، چاندرات در اصل عید کی تمہید ہوتی ہے، جس سے دل خوشی اور امید سے بھر جاتا ہے، عید کے دن گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان میں سویاں عید کی صبح ہوتی ہے تو گھروں میں دودھ اور سویوں کی خوشبو پھیل جاتی ہے، مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور ہر گھر ایک خوشگوار محفل میں بدل جاتا ہے لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر عید کی مبارک باد دیتے ہیں، گلے ملتے ہیں اور محبتوں کو تازہ کرتے ہیں، بچوں کے لیے عید کا دن خاص طور پر خوشیوں کا خزانہ ہوتا ہے، عیدی ملنے کی خوشی، نئے کپڑوں کی چمک اور دوستوں کے ساتھ کھیل کود، یہ سب یادیں بچپن کے ذہن میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتی ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ بڑے ہونے کے با وجود انسان کو اپنے بچپن کی عیدی شدت سے یاد آتی ہے ، عید الفطر کی خوشیوں کا تہوار نہیں بلکہ انسانیت کا درس بھی دیتا ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہماری طرح خوشحال نہیں ، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کا خیال رکھیں ، اُن کی مدد کریں اور انھیں بھی خوشیوں میں شریک کریں، اگر عید کے دن کسی غریب کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے تو سمجھ لیجئے کہ عید کی حقیقی روح کو پالیا گیا ہے موجودہ دور میں جب دنیا مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا کر رہی ہے تو عید الفطر کا پیغام اور بھی زیادہ اہم ہو جاتا ہے، یہ تہوار ہمیں نفرتوں کو پس پشت ڈال کرایک دوسرے کے قریب آئیں اور معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیں ، پاکستان معاشرے میں عید الفطر خاندانی رشتوں کو مضبوط بنانے کا بھی بہترین موقع فراہم کرتی ہے اس دن دور دراز رہنے والے رشتہ دار ایک دوسرےسے ملتے ہیں، بزرگوں سے دعائیں لی جاتی ہیں اور چھوٹوں کو پیار دیا جاتا ہے، یہ ملاقاتیں دراصل ہمارے معاشرتی ڈھانچے کو مضبوط بناتی ہیں، اور ہمیں اپنی جڑوں سے جوڑے رکھتی ہیں بعید الفطر ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ زندگی میں خوشی سکون اور باہمی محبت میں پوشیدہ ہے، رمضان کے دوران جو روحانی تربیت ہمیں حاصل ہوتی ہے اس میں عید کادن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ اس تربیت کو سال بھر اپنی زندگی کا حصہ بنانا چائیے ، اگر ہم رمضان کے صبر ہاتھو مٹی اور ہمدردی کے پیغام کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرلیں تو یقینا ہمارا معاشرہ زیادہ بہتر اور پر امن بن سکتا ہے، آج ہم عید الفطر منارہے ہیں تو ہمیں ان لوگوں کو بھی یادر کھنا چائیے جو مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کر رہے ہیں، دنیا کے مختلف خطوں میں ایسے مسلمان بھی ہیں، جو جنگ غربت اور نا انصافی کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، ہماری دعائیں اور ہماری ہمدردیاں اُن کے ساتھ ہونی چائیں عید الفطر در اصل اُمید کا پیغام ہے ، ہمیں بتاتی ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے اور ہر آزمائش کے بعد خوشی کالمحہ ضرور آتا ہے، رمضان کی تختیوں کے بعد عید کی خوشی اس حقیقت کی یاد دہانی کراتی ہے، آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ عید الفطر صرف ایک دن کی خوشی نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک پیغام اور ایک احساس کا نام ہے، یہ ہمیں شکر گزاری ،محبت ، بھائی چارے اور انسانیت کا سبق دیتی ہے، اگر ہم عید کے اس پیغام کو اپنی زندگیوں میں سچا کر لیں تو یقیناً ہمارا معاشرہ امن، محبت اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے، اس مبارک موقع پر ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم اپنے دلوں کو نفرت سے پاک کریں گے ، اُمت مسلمہ ایک ہو کر رہیں گے اور محبت اور اخوت کے چراغ روشن کریں گے بعید الفطر کی خوشیاں ہم سب کے لیے امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئیں، تمام قارئین کو عید مبارک۔

پچھلی پوسٹ

بھارتی فلم "دھریندر” میں میرا گانا ” ہوا ہوا اے ہوا ” استعمال کے بدلے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ملے : پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر کا انکشاف

اگلی پوسٹ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا ڈر، شہید فلسطینی بچی ہند رجب پر دستاویزی فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا ڈر، شہید فلسطینی بچی ہند رجب پر دستاویزی فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا ڈر، شہید فلسطینی بچی ہند رجب پر دستاویزی فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper