کراچی پولیس جرائم کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے اور اس کے بہتر نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ان دنوں کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان ہیں۔ آزاد خان کی ملازمت کا بڑا حصہ کراچی میں گزرا ہے، اس لیے وہ اس شہر کے مزاج، مسائل اور جرائم کے انداز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔دلیری اور بہادری ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ نہایت سادہ اور شریف النفس انسان بھی ہیں۔ پولیس کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور مختلف شہروں میں اہم زمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ جہاں بھی رہے، اصولوں سے ہٹ کر کام نہیں کیا، جو زمہ داری ملی اسے پوری دیانت داری سے ادا کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے افسران کا اجلاس بلایا، دربار لگایا، سب کی بات سنی اور اپنی بات بھی کھل کر کی۔ ان کی خواہش ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مکمل قابو پایا جائے اور منظم جرائم کا خاتمہ ہو۔ نیت اور ارادے نیک ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سسٹم میں کہیں نہ
کہیں ایسی خرابی ضرور موجود ہے جس کی وجہ سے منظم جرائم مکمل طور پر ختم نہیں ہو پا رہےمثال کے طور پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، جہاں آج بھی منشیات جوا اور گٹکے ماوے کے کار خانے چلنے کی اطلاعات ملتیہیں، لیکن انہیں بند کرانے میں سنجیدگی دکھائی نہیں دیتی۔اعلیٰ سطح پر افسران کے خیالات اور ارادے بہترین ہیں، لیکن نچلی سطح یعنی تھانے کی سطح پر کہیں نہ کہیں کمزوری موجود ہے۔ صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا، عملی اقدامات ضروری ہیں۔ اگر تھانے دار مضبوطی سے کھڑے ہو جائیں تو منظم جرائم کا خاتمہ ممکن ہے اور اسٹریٹ کرائم بھی قابو میں آ سکتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں بھکاریوں کی ایک نئی لہر داخل ہو رہی ہے۔ غول کے غول شہر میں پھیل رہے ہیں، جو خود ایک سماجی اور سیکیورٹی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ پولیس کو وہ کام بھی کرنا پڑ رہا ہے جو دراصل دوسرے اداروں کی زمہ داری ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو، پانی کا بحران ہو، خستہ حال سڑکیں ہوں یا گیس کی قلت ان مسائل سے پولیس کا براہِ راست تعلق نہیں، مگر شکایات کا رخ اکثر پولیس کی طرف ہی موڑ دیا جاتا ہے۔ایسے حالات میں وقت کی سب سے بڑی ضرورت پولیس اور عوام کے درمیان تعاون ہے۔ میڈیا کو بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اگر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بہتری کی کوشش کر رہے ہیں تو شہریوں کو بھی ان کا ساتھ دینا ہوگا۔کیونکہ کراچی صرف ایک شہر نہیں، ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہےشہر میں اچھے تھانے داروں کی بھی کمی نہیں ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ کرائم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او سولجر بازار رضوان پٹیل ایس ایچ او بریگیڈ فیصل گل کو اعلی افسران نے شاباش دی ہے

