• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

شہداء کے لیے خاموش دعائیں

تحریر:عذرا ملک

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in کالمز
0
ایک اچھا جملہ ، سارہ دن اچھا لفظوں کی طاقت
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کچھ دعا ئیں لفظوں کی محتاج نہیں ہوتیں، کچھ آ نسو شور نہیں مچاتے مگر دلوں پر دستک دے جاتے ہیں ، کچھ سجدے اعلان نہیں کرتے ،مگر آسمانوں تک پہنچ جاتے ہیں، شہداء کے لیے کی جانے والی خاموش دعا ئیں بھی ایسی ہی ہوتی ہیں، بے آواز ، بے نمائش مگر اثر میں بے مثال، ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جہاں خبر چند سیکنڈ ز میں پھیلتی ہے اور اگلے ہی لمحے دوسری سرخی اُسے نگل لیتی ہے، شہادت کی خبر بھی بریکنگ نیوز بن کر آتی ہے کچھ دیر سوشل میڈ یا پر گردش کرتی ہے، تصاویر بنتی ہیں اٹرینڈ بدلتے ہیں پھر خاموشی رہ جاتی ہے، مگر جو خاموشی رہ جاتی ہے وہ محض خیر کی نہیں ہوتی وہ خاموشی ماں کے آنچل کی ، باپ کی جھکی ہوئی نگاہوں کی بچوں کے سوال بنے ہوئے چہروں کی ہوتی ہے، ایسی خاموشی ہی دعاؤں کی اصل زبان جنم دیتی ہے، شہد اودہ نہیں جو صرف دردی میں جان دیتے ہیں، شہادت کا مفہوم اس سے کہیں وسیع ہے ، وہ سپاہی جو سرحد پر کھڑے ہو کر اپنے وجود کو وطن کے لیے ڈھال بناتے ہیں ، وہ پولیس اہلکار جو شہروں کے تحفظ میں گولیوں کے سامنے آتے ہیں، وہ ڈاکٹر اور ریسکیو جو دھماکوں کے بعد آگ اور ملبے میں جان بچانے اترتے ہیں، سب شہادت کے دائرے میں آتے ہیں، ان سب کے پیچھے ایک ہی سچ ہے کسی نے اپنی سانسیں ہمارے کل کے نام کر دیں، خاموش دعا کا حسن یہ ہے کہ اس میں دکھ کی نمائش نہیں ہوتی، نہ لیبی تقریوں ، نہ جذباتی نعروں کی گونج، بس دل کے اندر ایک لرزش ، آنکھوں میں ایک نمی اور زبان پریس اتنا کہ یا اللہ قبول فرما، یہی قبولیت کی سب سے صاف صورت ہے، کیونکہ شہداء کا معاملہ بیانات کا نہیں رب کی رضا کا ہے، شہادت پر لوگ جوش میں بہت کچھ کہتے ہیں، دھوتے کرتے ہیں، اعلان کرتے ہیں بنعرے لگاتے ہیں مگر وقت گزرتے ہی وہ وعدے دھندلا جاتے ہیں، مگر خاموش دعا ہمیں اس شور سے بچاتی ہے، یہ ہمیں یا دولاتی ہے کہ اصل فرض شہداء کے نام پر شور مچانا نہیں بلکہ اُن کی قربانی کا بوجھ اپنے کردار پر اٹھانا ہے،دیانت داری، انصاف، قانون کی پاسداری اور انسان کی حرمت وہ اقرار ہیں جن کے بغیر شہادت کا احترام ادھورا رہ جاتا ہے، ایک ماں جس نے بیٹا وطن کے سپر د کیا، اس کی سب سے بڑی تسلی کیا ہو سکتی ہے شاید یہی اس کے بیٹے کی قربانی رائیگاں نہ جائے ، خاموش دعا اس تسلی کا نام ہے، بیدہ دعا ہے جو کسی دل آزاری کے بغیر کسی سیاسی مفاد کے بغیر ہوتی ہے، ہمیں یہ یادرکھنا چاہیے کہ آگ میں جل کر دنیا سے جانے والوں کے گھرانے اس معاشرے کا حصہ ہیں، خاموش دعا ہے کہ ہم ان خاندانوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، شہید کے بچوں کی تعلیم والدین کی عزت ، بیوہ کی خودداری یہ سب عملی تر جمعہ ہیں دعاؤں کا اگر ہم کسشیت معاشرہ انکا خیال نہیں رکھتے تو ہمارے الفاظ کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں سب کھو کھلے رہیں گے، گزشتہ دن مسجد میں نمازیوں کی شہادت نے ہر آنکھ نم کر دی ، سب دل خاموش ہیں ، مگر تاریخ گواہ ہے کہ خاموشی میں بھی طاقت ہوتی ہے اسے کمزوری نہ سمجھا جائے ،میدانِ جنگ میں شہادت پانے والے اکثر شیخ کر نہیں گرتے وہ خاموشی سے اپنافرض پورا کر جاتے ہیں ، خاموش دعا بھی فرض کی ادائیگی ہے، ہمیں اپنے تعلیمی اداروں، گھروں اور عبادت گاہوں میں اس ثقافت کو فروغ دینا چائیے کہ شہداء کو یا دکرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خود بہتر انسان بنیں ، ٹریفک قوانین کی پاسداری، ٹیکس کی ادا ئیگی، جھوٹے سے اجتناب، کمزور کا احترام یہ سب چھوٹی چھوٹی قربانیاں ہیں جو معاشرے کو محفوظ بناتی ہیں اور محفوظ معاشرہ ہی شہداء کی قربانیوں کا حقیقی صلہ ہے ، ہماری مذہبی روایت میں خاموش دعا کی بڑی قدر ہے، یہ عمل صرف اللہ کے لیے ہو ، وہ نیت جو خالص ہو، یہی اصل عبادت ہے، شہداء کے لیے خاموش دعا ئیں ہمارے ایمان کی آزمائش بھی ہے اور دکھ میں ہم اخلاق قائم رکھ سکیں ، خاموش دعا آغاز ہے خود احتسابی کا، کردار سازی کا، اس عہد کا کہ ہم شہداء کے نام کو سیاست اور مفاد کی نذر نہیں کریں گے، ہم ان کی قربانی کو اپنی روزمرہ زندگی کے فیصلوں میں زندہ رکھیں گے ، جنھوں نے ہمیں سانسوں کی امانت سونپی ہے شاید یہی خاموشی ہمارے کل کو محفوظ بنا دے، دعا ہے کہ اللہ کے گھروں میں عبادت کے دوران اس کی راہ میں شہید ہونے والوں کو وہ اپنی خاص رحمت میں جگہ عطا کرے، رب کریم ان کی شہادت قبول کرے اور ہماری مسجدوں کو امن کا گہوارہ بنا دے، ہمارے ملک کو خوف دہشت اور خون ریزی سے محفوظ ر فرما دے اور جو اس بزدلا نہ ظلم کے ذمہ دار ہیں ، تو ان
کے شر سے ہمیں اور تمام بے گنا ہوں کو محفوظ فرما
آمین یارب العالمین۔

پچھلی پوسٹ

خوشی ہے کہ لاہور والو ں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی،لاہور آج بہت خوش ہے،میں بھی بہت خوش ہوں:مریم نوازشریف

اگلی پوسٹ

لاہور ;آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختم اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
لاہور ;آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختم  اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

لاہور ;آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختم اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper