سنا ہے کچھ کھلاڑی اپنی ہی فرینچائز کے ساتھ ریٹین ہونا نہیں چاہ رہے ہیں ، اُن کا کہنا ہے کہ آکشن میں ان کو زیادہ پیسے مل سکتے ہیں اور ایک طرح سے فرینچایز کی اجارہ داری ختم ہو جائیگی جس میں وہ کھلاڑیوں کو بہلا پھسلا کر اپنی ہی
فرینجائز میں رکھا کرتے تھے ۔ شاہین آفریدی کو ریٹین کیا جائیگا لیکن حارث رؤف اور فخر زمان لاہور قلندرز کو واپس ملتے ہیں یا نہیں یہ کسی کو معلوم نہیں ۔ پہلے فرینچایز مینٹور اور برانڈ ایمبیسڈر کے نام پر ٹاپ کیٹیگری کے کھلاریوں کو گولڈ یا سلور میں رکھ لیا کرتے تھے اور اس طرح سے وہ اپنی ٹیم کا بیلنس اچھا بنا لیتے تھے اور اسکو اپنی فرینچایز فیملی کا نام دیا جاتا تھا اب یہ فیملیز ٹوٹتی ہوئی نظر آ سکتی ہے۔
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
حیدر آباد اور سیالکوٹ نے آتے ہی دھماکہ خیز اعلانات کردئیے انہوں نے مہنگے ترین کوچز لے لیئے ہیں ۔ اس سے پہلے کوچنگ اسٹاف کے لیئے فرینچایز کی اتنی توجہ نا تھی لیکن اب تمام فرینچایز کوشش کرینگی کہ انکا کوچنگ اسٹاف بھی بھاری بھرکم
ہو ۔ کوچنگ اسٹاف کو دس سالوں سے ڈائریکٹ سائن کیا جاتا ہے۔آنے والے آکشن میں ابرار احمد ، عثمان طارق ، سفیان مقیم ، صاحبزادہ فرحان ، نسیم شاہ ، محمد نواز ، حارث رؤف، محمد عامر ، فخر زمان ، صائم ایوب ، حسن نواز ، سمیر منہاس ، علی رضا، عباس آفریدی ، زمان خان , سعد مسعود، عبداللہ فضل ، معاذ صداقت ، سعد بیگ اور شامل حُسین کی بہت زیادہ ویلیو بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے ان میں سے کچھ اپنی فرینچایز کے ساتھ ریٹین ہونا نہیں چاہتے تاکہ انکی بولی زیادہ لگے، اور کچھ کو ایموشنلئ ریٹین کر لیا جائیگا۔
ہو سکتا کچھ کھلاڑی پک نا ہوں کیونکہ وہ کافی عرصہ سے ڈرافٹ میں ایک ہی ٹیم کے ساتھ پک ہوتے ہوئے آئے ہیں ۔ اب جب وہ
کھلاڑی آکشن میں آئیگا تو ہو سکتا ہے کوئی اور فرینچایز اس پر بولی نہیں لگائے، سوائے اسکے جس کا وہ کھلاڑی رہا ہو اس سے مالکان کو بھی اندازہ ہو جائیگا کہ پچھلے دس سالوں میں انکی ناک کے نیچے کیا ہوتا آیا ہے جس کا اندازہ انکو اس آکشن کے بعد ہو گا ۔
اب یہ دیکھنا ہے ملتان سلطانز کی اونر شپ دوبارہ علی ترین کو ملتی ہے یا کوئی نیا نام سامنے آتا ہے ۔ علی ترین کی واپسی
اس پی ایس ایل کو اگلے لیول پر لے جاسکتی ہے کیونکہ جو سوالات علی ترین نے اُٹھائے تھے پی سی بی نے اس پر عمل کرنا شروع کردیا ہے سب سے اہم آکشن کا انتخاب ہے ۔ لاہور قلندرز میں ہم تینوں بھائیوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں فواد رانا ، سمین رانا اور عاطف رانا ان لوگوں نے پی ایس ایل کو ایک رونق بخشی تھی ۔

