آج کل سوشل میڈیا پر ایک عجیب فضا قائم ہے۔
ہر طرف یہ جملے گردش کرتے دکھائی دیتے ہیں:
“ساٹھ سال کے بعد بیماریاں بڑھ جاتی ہیں… ساٹھ کے بعد احتیاط کرو… ساٹھ کے بعد لطفِ زندگی ختم!”
یوں محسوس ہوتا ہے جیسے 60 سال کا ہونا موت کی پیشگی اطلاع ہے، جیسے اب زندگی کی کتاب کا آخری صفحہ کھلنے ہی والا ہو۔حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ساٹھ سال عمر کا خاتمہ نہیں، فہم، تجربے اور وقار کی نئی شروعات ہے۔یہ عمر وہ ہے جہاں بالوں میں چاندی اترتی ہے، مگر باتوں میں سونا جھلکتا ہے۔جہاں انسان نوکری سے آزاد ہوتا ہے، اور پہلی مرتبہ خود اپنی مرضی کا غلام بنتا ہے۔کوئی چھوٹا کاروبار شروع کرتا ہے، کوئی برسوں کے خواب پورے کرتا ہے،
اپنے بچوں کی شادیوں میں ساٹھ برس کا باپ یوں رقص کرتا ہےکہ نوجوان بھی دنگ رہ جائیں۔یہ وہ عمر ہے جس میں محبتیں اور گہری ہو جاتی ہیں جب شوہر بیوی کو چپل پکڑاتے ہوئے کہتا ہے:“آہستہ چلنا، کہیں پاؤں نہ پھسل جائے” — یہی تو محبت کا پکا، پُرسکون روپ ہے۔اسی عمر میں کچھ لوگ دوبارہ شادی بھی کرتے ہیں، محبت بھی کرتے ہیں، رومانس بھی جاری رہتا ہے، کیونکہ دل کا جوش اور احساس عمر کی قید نہیں جانتا۔اور حقیقت بھی یہی ہے کہ 60 سال کے بعد زندگی صرف خوشیوں کی کتاب نہیں۔
بے شمار ذمہ داریاں اب بھی انسان پر رہتی ہیں:بچوں کی شادیاں، قرض، علاج، گھر کا خرچ معاشی پریشانیاں، اور اپنے گھر کو سنبھالنا یہ سب اسی عمر میں بھی جاری رہتا ہے۔اگر حالات ساتھ نہ دیں، تو یہی 60 سال کا باپ دوبارہ محنت مزدوری، چھوٹے بڑے کام کر کے گھر چلاتا ہے، اور عورت بھی بیماری اور تھکن کے باوجود کچن، رشتے اور گھر سنبھالتی ہے۔اور المیہ یہ بھی ہے کہ کچھ والدین ایسے بھی ہوتے ہیں جنہوں نے عمر بھر کے خواب اولاد کی ہتھیلی پر رکھ دیے، مگر بڑھاپے میں وہی اولاد انہیں گھر نہیں، بلکہ اولڈ ہوم کے دروازے تک چھوڑ آتی ہے۔یہ دکھ، تنہائی اور لاچاری کے لمحات بھی اس عمر کا حصہ ہیں، مگر حقیقت کے ساتھ جینے کا سبق بھی دیتے ہیں۔
اب رہی بیماری…تو بیماری نہ کبھی شناختی کارڈ دیکھتی ہے، نہ عمر کا خانہ۔دس سال کے بچے بھی بیمار ہوتے ہیں، اور بے شمار نوجوان قبرستانوں میں سو رہے ہیںجن کی عمر ساٹھ تک پہنچی ہی نہیں۔اصل بیماری عمر نہیں — دل کا خالی پن ہوتا ہے۔ساٹھ سال کا ہونا یہ نہیں کہ اب سب ختم —
بلکہ یہ کہ اب تجربے، حکمت اور آزادی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔
ہاں صحت مند رہنے کے لیے احتیاطیں بہت ضروری ہیں اگر کوئی کہے بھی کہ اپ بوڑھے ہو رہے ہیں ہرگز مان کے نہیں دینا اپ 20 سال کے ہیں بے شک اپ کی ہڈیاں 60 سال کی ہوں اور اگر کوئی زیادہ ہی اصرار کرے تو کہہ دیجئے گا میں بوڑھا نہیں ہوں
Upgrade version ہوں

