• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

پنکج ادھاس

تحریر:عنبریں حسیب عنبر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 27, 2024
in کالمز
0
پنکج ادھاس
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت “چٹھی آئی ہے، آئی ہے، چٹھی آئی ہے” بنا۔ وہ عجیب زمانہ تھا ہر چیز کی طرح وقت میں بھی بڑی برکت تھی۔ پڑھائی، کھیل کود اور شرارتوں کے بعد بھی ڈھیر سارا وقت بچ جاتا تھا۔ رات کو ہوم ورک اور کھانے کے بعد ہمارا معمول تھا کہ بستر پر لیٹنے کے بعد سرہانے چھوٹا سا ٹیپ ریکارڈر رکھ لیتے، جو ہمیں بے حد عزیز تھا کیوں کہ یہ ہمیں ہمارے بھائی جان نے اپنی پاکٹ منی جوڑ جوڑ کر ہماری سالگرہ پر گفٹ کیا تھا۔ ہم جب گھر میں ہوتے یہ ٹیپ ریکارڈر ہمارے ساتھ ساتھ حرکت میں رہتا کہ جہاں ہم وہاں ٹیپ ریکارڈر اور گانے۔ سونے سے قبل ہم آنکھیں بند کیے گانے، غزلیں سنتے اور آخر میں جگجیت سنگھ کو سنتے سنتے سو جاتے۔ کبھی ان کی جگہ نیرہ نور لے لیتیں مگر زیادہ تر ہم جگجیت کو ہی سننا پسند کرتے۔ ہمیں جگجیت کی آواز بہت پسند تھی۔ ملائم آوازیں، ملائم رویے ہمارے لیے ہمیشہ پرکشش رہے ہیں جب کہ کھردری آوازیں اور رویے ہمیں سخت ناپسند ہیں۔ ہمیں جگجیت سے ملائم آواز انڈیا میں کسی کی نہیں لگی جب کہ پاکستان میں اخلاق احمد، غلام عباس اور جنید جمشید کی آواز میں ہمیں مٹھاس اور ملائمت محسوس ہوتی تھی۔
ایسے میں اچانک پنکج ادھاس کی آواز نے ہمارے پسندیدہ گلوکاروں کی لسٹ میں جگہ بنا لی۔ بھائی جان سے فرمائش کر کر کے پنکج کے کیسٹ منگوائے جانے لگے مگر رات سونے سے پہلے ہم جگجیت ہی سنتے۔
پنکج کا “چٹھی آئی ہے” سنتے سنتے ہم اکثر رو پڑتے اور جب “نام” فلم دیکھ لی تو اور رونا آنے لگا۔ اس فلم میں جب کمار گوروو سنجے دت کو بھگانے کے لیے آوازیں لگا رہا تھا تو بے ساختہ ہم سب بھی چیخ پڑے تھے کہ کاش وہ بھاگ جائے اور بچ جائے۔ اس زمانے میں سب مل کر کسی کو مارنے کی نہیں بچانے کی خواہش کیا کرتے تھے۔
اس تعارف کے بعد پنکج ادھاس کی یکے بعد دیگرے کئی غزلوں، گیتوں نے ہمیں متاثر کیا جن میں “چاندی جیسا رنگ ہے تیرا، سونے جیسے بال” ہمیں بہت پسند تھا حالاں کہ ہم گاتے ہوئے ہمیشہ الٹ گا دیتے تھے اور گاتے کہ “سونے جیسا رنگ ہے تیرا چاندی جیسے بال” اس حماقت پر ہم اور سننے والے سبھی ہنس پڑتے حالاں کہ اب سوچتے ہیں کہ کیا سونے جیسے رنگ اور چاندی جیسے بال والی دھنوان نہیں ہو سکتی؟ یہ تفریق چھوٹی سوچ کو ظاہر کرتی ہے ورنہ وہ دھنوان ہے جس کا دل سونے کا ہو بس۔
اس وقت ایک بڑا لطیفہ بھی ہوا کہ ہمارے بھائی جان ایک کوچنگ سینٹر میں پڑھاتے تھے، وہاں امتحانات کے قریب ہمیں آفر ہوئی کہ ہم کرش گروپ کو اردو پڑھا دیں سو ہم پہنچ گئے۔ اس وقت ہم خود آٹھویں جماعت میں تھے اور دسویں جماعت کو اردو پڑھاتے تھے۔ امتحانات کے بعد ایک ورائٹی شو کا پروگرام بنا۔ خوب جوش و خروش، ریہرسلز چل رہی تھیں کہ اس زمانے میں شاید ہر شخص گلوکار ہوتا تھا سب بے دھڑک جیتے تھے، خیر ایک صاحب آئے اور کہا میں “کل پنکج ادھاس کی کیسٹ سن رہا تھا کہ کوئی گانا سلیکٹ کر لوں ارے بھئی ایک گانا اس نے کتنا عجیب گایا ہے۔” ہم سب نے حیرت سے پوچھا”کون سا؟” موصوف گویا ہوئے، ” اے غم زندگی کچھ تو دے مشورہ۔۔۔اک طرف اس کا گھر اک طرف میں گدھا”… بس پھر جو قہقہوں کا سیلاب آیا تو پوچھیے مت اور پھر کافی عرصہ انھیں سب “تو گدھا ” کہہ کر پکارتے رہے۔ اس زمانے میں bullying کس چڑیا کا نام ہے کوئی نہیں جانتا تھا۔ اچھا وقت تھا لہجوں اور رویوں میں شدت پسندی نہیں آئی تھی۔
پنکج ادھاس کا ایک اور گیت دل میں گھر کر گیا تھا, “اور آہستہ کیجیے باتیں، دھڑکنیں کوئی سن رہا ہوگا”…ہم دسویں بار ایک ہی وقت میں یہ گیت سنتے مگر طبیعت سیر نہ ہوتی۔۔۔آج وہ دھڑکن خاموش ہو گئی۔ جگجیت پہلے ہی جا چکے اور اب پنکج بھی چلے گئے۔ اس بلند آہنگ اور منتشر دور میں نرم آوازیں، نرم رویے پنپ بھی نہیں سکتے۔ سب جھلس رہا ہے، دھوپ کی تمازت بڑھ رہی ہے۔ مسکراہٹیں پگھل کر بہہ کر غائب ہو چکی ہیں اور آنکھوں میں منجمد آنسو پگھل کر گالوں پر بہہ نکلے ہیں۔ ایسی آوازیں دم توڑتی جا رہی ہیں جو ان آنسوؤں کو مسکراہٹوں میں بدل دیں۔ کرخت، رعونت زدہ چہرے ہجوم بنتے جا رہے ہیں، جنونیت اور جہالت چاروں طرف ناچ رہی ہے، اپنا گھیرا تنگ کر رہی ہے اور معصومیت، مسکراہٹ، آزادی ہاتھ جوڑے، منہ چھپائے کھڑی رو رہی ہے۔ اداسی کے موسم میں پنکج ادھاس اس اداسی کو اور گہرا کر گئے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد احساس ہو رہا ہے کہ وہ ہم سب کے پسندیدہ تھے۔ ہمارے درمیاں جو مشترک تھا ختم ہوتا جا رہا ہے افسوس صد افسوس بس افسوس

پچھلی پوسٹ

غزہ میں جاری جنگ کیخلاف امریکی فوج کے نوجوان اہلکار نے خود سوزی کرلی

اگلی پوسٹ

لاہور:خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
لاہور:خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور:خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper