• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

بلجیئم کے فوٹو جرنلسٹ ’’سدرک گبرے ہائے‘‘ کی کشمیر پر کتاب فرانس کے بین الاقوامی میلے میں پیش، یورپی برادری کاخصوصی دلچسپی کا اظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 6, 2025
in مقبوضہ کشمیر
0
بلجیئم کے فوٹو جرنلسٹ ’’سدرک گبرے ہائے‘‘ کی کشمیر پر کتاب فرانس کے بین الاقوامی میلے میں پیش، یورپی برادری کاخصوصی دلچسپی کا اظہار
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پیرس۔(نمائندہ خصوصی )بلجیئم سے تعلق رکھنے والے مشہور فوٹو جرنلسٹ ’’سدرک گربھائے کی کشمیر پر تصویری کتاب ’’کشمیر: ویٹ اینڈ سی‘‘ فرانس کے بین الاقوامی میلے ’’انٹرنیشنل فیسٹیول آف فوٹوگرافی اینڈ جرنلزم‘‘ میں پیش کر دی گئی۔یہ فیسٹیول فرانس کے شہر پرپیگنون میں منعقد ہوا جس کے دوران کشمیر پر یہ کتاب بہت سے یورپی باشندوں کی خصوصی توجہ اور دلچسپی کا باعث رہی۔ کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے ہفتہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق کتاب کو تیار کرنے میں آٹھ سال لگے ہیں جس میں غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے موجودہ حقائق اور تاریخ اور ثقافت کو تصاویر کے ذریعے عیاں کیا گیا ہے۔ کتاب میں تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی تفصیل بھی درج کی گئی جو لوگوں کو جموں و کشمیر کے بارے میں سمجھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔فوٹو جرنلسٹ سدرک گربہائے نے وضاحت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق تصاویر پر بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پیلٹ گن سے مجروح ہونے والے افراد اور کنٹرول لائن پر واقع آزاد کشمیر کے دیہاتوں میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے لوگوں کی تصاویر کے بارے میں فیسٹیول کی شرکا کو تفصیل سے بتایا۔ میلے کے دوران کتاب کی تقریب رونمائی میں کشمیری عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید اور کشمیری رہنما سردار صدیق خان بھی شریک ہوئے۔ ہنگری کے سینئر صحافی اندرے بارک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ علی رضا سید نے اس موقع پر کہا کہ ایسے عالمی فیسٹیولز کشمیری عوام کی جدوجہد کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جب الفاظ کمزور پڑ جاتے ہیں تو تصویریں اپنی زبان میں وہ سب کچھ کہہ دیتی ہیں جو کسی تقریر یا تحریر سے ممکن نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی فیسٹیول میں جموں و کشمیر پر تصویری کتاب کی نمائش عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی نمائش پبلک ڈپلومیسی کا اہم حصہ ہے اور اس کے ذریعے وہ کام ہوا ہے جو شاید سیاست اور عام سفارتکاری نہ کر سکے۔ تصویر ایک خاموش گواہ ہے، جو مظلوموں کی پکار کو سرحدوں سے پار پہنچاتی ہے اور اقوام عالم پر گہرے اثرات چھوڑتی ہے۔ کتاب میں موجود مقبوضہ کشمیر کی تصویری کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ وہاں زندگی محض عام حالات میں وقت گزارنے کا نام نہیں بلکہ ہر روز ایک جدوجہد ہے، کبھی وجود کے بقا کے لیے، کبھی شناخت کے تحفظ کے لیے اور کبھی آزادی کے لیے۔علی رضا سید نے بتایا کہ اگلے مرحلوں میں اس کتاب کی تقاریب رونمائی پیرس، لندن، جنیوا، اسلام آباد، لاہور، مظفرآباد اور میرپور میں منعقد ہوں گی اور کتاب کو یونیورسٹیوں، ریسرچ سنٹرز، پالیسی ساز اداروں اور متعلقہ حکام کو ارسال کیا جائے گا۔بلجیئم میں مقیم سینئر کشمیری رہنما سردار صدیق خان جو فرانس کے فیسٹیول میں شریک ہوئے، نے بتایا کہ بلجیئم کے فوٹوجرنلسٹ کی طرف سے کتاب کی آٹھ سالہ تیاری کے دوران علی رضا سید کی سرپرستی میں قائم کشمیر کونسل ای یو نے بھرپور تعاون کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کے بین الاقوامی فیسٹیول میں اس کتاب کی نمائش کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سال فرانس کے بین الاقوامی فیسٹیول میں دنیا کے ساتوں براعظموں کے 120 سے زائد ممالک کے فوٹو جرنلسٹس اور فنکار شریک ہوئے۔ ان صحافیوں اور ہنرمندوں کے کیمروں نے دنیا کے مختلف علاقوں سے ان حقائق کو آشکار کیا ہے جو عمومی خبروں سے اوجھل رہتے ہیں۔

Previous Post

”یوم دفاع پاکستان“ : مقبوضہ جموںو کشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر والے پوسٹر چسپاں

Next Post

موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ، کومل میر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ، کومل میر

موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ، کومل میر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper