کراچی (نمائندہ خصوصی)جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا انعقاد کراچی میں نیول ایئر بیس پی این ایس مہران میں کیا
گیا،امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ انتہائی اہم ہے، نئے پٹرول ایئر کرافٹ کی شمولیت سے
پاک بحریہ کی جنگ اور امن کے دوران سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا،پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کے مزید جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی،پاک بحریہ کے اے ٹی آر پٹرول ایئر کرافٹ اینٹی سب میرین، اینٹی سرفیس اور دیگر میری ٹائم وار فیئر مشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھے گا،تقریب میں اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

