• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی چار سالہ مدت پیر 27 جولائی 2026ء کو مکمل ہوگئی اور مدمت ملازمت مکمل ہونے پر وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 29, 2026
in پاکستان
0
این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے گزشتہ روز جامعہ کراچی  کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سنبھال لیا۔
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی چار سالہ مدت پیر 27 جولائی 2026ء کو مکمل ہوگئی اور مدمت ملازمت مکمل ہونے پر وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ چارج سنبھالنے کے بعد اساتذہ، افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح جامعہ کراچی کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی محض نشاندہی کافی نہیں، بلکہ ان کی بنیادی وجوہات کا جامع تجزیہ کرکے ان کے مستقل سدباب کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کی ترقی، استحکام اور وقار کے فروغ کے لیے تمام اساتذہ، افسران اور ملازمین کو مشترکہ ذمہ داری کے احساس کے ساتھ اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی اور بہترین نتائج کا انحصار مضبوط ٹیم ورک، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ وابستگی پر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر محمد طفیل نے اساتذہ، افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا حصہ بنائیں تاکہ دفتری اور تعلیمی امور بلا تعطل، مؤثر اور احسن انداز میں انجام دیے جا سکیں، جس کے نتیجے میں جامعہ کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ملک کے ممتاز ماہرِ تعلیم، عالمی شہرت یافتہ انجینئر اور اعلیٰ تعلیمی نظم و نسق میں اصلاحات کے علمبردار تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ برطانیہ کے چارٹرڈ انجینئر ہیں اور انسٹی ٹیوشن آف میکینیکل انجینئرز (برطانیہ) اور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے فیلو بھی ہیں۔ اس وقت وہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم، تحقیقی نظم و نسق، ایکریڈیٹیشن اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کے شعبوں میں پچیس برس سے زائد قائدانہ تجربے کے حامل پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے ادارہ جاتی اصلاحات، معیارِ تعلیم کے فروغ، عالمی جامعات سے علمی اشتراک، ڈیجیٹل تبدیلی، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور مؤثر انتظامی نظام کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت میں این ای ڈی یونیورسٹی میں متعدد اسٹریٹجک اصلاحات نافذ کی گئیں، جن کے نتیجے میں معیارِ تعلیم، ادارہ جاتی شفافیت، تحقیقی فنڈنگ اور بین الاقوامی روابط کو مزید تقویت ملی۔انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم سے مکینیکل انجینئرنگ (مینوفیکچرنگ سسٹمز) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس سے قبل وہ این ای ڈی یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر، مختلف فیکلٹیز کے ڈین اور شعبۂ انڈسٹریل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی اہم کامیابیوں میں ضلع تھرپارکر میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ذیلی کالج کا قیام بھی شامل ہے، جس کے ذریعے پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو معیاری انجینئرنگ تعلیم تک رسائی حاصل ہوئی۔ قومی سطح پر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے منتخب رکن، ایکریڈیٹیشن وزٹنگ ٹیموں کے کنوینر و رکن، مختلف سلیکشن بورڈز اور فنانس کمیٹیوں کے رکن جبکہ انسٹی ٹیوشن آف میکینیکل انجینئرز (پاکستان گروپ) کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے انجینئرنگ نصاب، ایکریڈیٹیشن کے نظام اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ایک ممتاز محقق اور نگرانِ تحقیق بھی ہیں۔ انہوں نے ایڈوانسڈ میٹریلز، مینوفیکچرنگ سسٹمز، پائیدار ایندھن، ایڈیٹو مینوفیکچرنگ، بایومیڈیکل الائز اور سپلائی چین کوالٹی مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں متعدد تحقیقی منصوبوں کی قیادت کی اور بین الاقوامی پروگرامز کے تحت ملین یورو مالیت کے تحقیقی منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا۔ اعلیٰ تعلیم اور انجینئرنگ کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا انجینئرز ایکسی لینس ایوارڈ (اکیڈیمیا و ریسرچ) 2023ء، حکومت سندھ کا ہائی پرفارمرز ایوارڈ 2023ء اور وال آف فیم ایوارڈ 2018ء سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ تعلیمی و انتظامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا وسیع تجربہ، مؤثر قیادت اور اصلاحاتی وژن جامعہ کراچی میں تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی نظام کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پچھلی پوسٹ

جاپان ، کماموٹو پریفیکچر میں 7.1 شدت کے زلزلے سے تباہی ، ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی اور ٹرین سروس معطل

اگلی پوسٹ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا دفتر خارجہ میں امریکہ سے آئے ہوئے کانگریس کے وفد کے دورہ کے موقع پر خطاب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا دفتر خارجہ میں امریکہ سے آئے ہوئے کانگریس کے وفد کے دورہ کے موقع پر خطاب

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا دفتر خارجہ میں امریکہ سے آئے ہوئے کانگریس کے وفد کے دورہ کے موقع پر خطاب

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper