اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیرونِ ملک پاکستان کے سفارتی مشنز کی تنظیمِ نو سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔کمیٹی نے بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز کے انتظامی اور عملی ڈھانچے کا جامع جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی جو منظوری کے لئے وزیراعظم pa
kistanکو پیش کی جائیں گی۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ان سفارشات کا مقصد سفارتی مشنز کی کارکردگی اور مؤثریت کو مزید بہتر بنانا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ سفارشات میں سفارتی مشنز میں مختلف وزارتوں اور دفترِ خارجہ کے مختلف شعبہ جات کے درمیان بہتر رابطہ کاری، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ اور پاکستان کے خارجہ پالیسی و اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے سفارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

