• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی پریس کلب کے نئے ارکان کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: ناصر حسین شاہ

ایک وقت تھا جب کراچی کو دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شمار کیا جاتا تھا مگر آج صورتحال یکسر مختلف ہے اور شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیر بلدیات سندھ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے مسائل پر خصوصی توجہ قابلِ تحسین ہے، فاضل جمیلی/ اسلم خان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 22, 2026
in پاکستان
0
کراچی پریس کلب کے نئے ارکان کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: ناصر حسین شاہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے نئے ارکان کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اگست کے پہلے ہفتے میں کر دی جائے گی، جبکہ صحافیوں کو پلاٹوں کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔بدھ کو سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان، مجلسِ عاملہ اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔کراچی پریس کلب پہنچنے پر صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان اور مجلسِ عاملہ کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ آج کی ملاقات میں نئے ارکان کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی سمیت صحافی برادری سے متعلق دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔انہوں نے کہا، "یہ تاثر دیا گیا کہ میں اسلام آباد میں گر گیا اور پھر مجھے ابوظہبی کے اسپتال منتقل کیا گیا، حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔ میں نجی دورے پر ابوظہبی گیا تھا جہاں معمول کا طبی معائنہ بھی کرایا۔”انہوں نے کہا کہ ان خبروں کے بعد ملک بھر سے انہیں بے شمار دعائیں ملیں، جس پر وہ دعا کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی کو دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شمار کیا جاتا تھا، مگر آج صورتحال یکسر مختلف ہے اور شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے کے تحت 300 سے زائد سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جن میں سے 100 سے زائد مکمل ہو چکی ہیں۔وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سندھ اور کراچی کو ان کا جائز حصہ نہیں دیا جا رہا۔ وفاق کی جانب سے 100 ارب اور 200 ارب روپے فراہم کرنے کے وعدے بھی تاحال پورے نہیں کیے گئے، تاہم سندھ حکومت کو امید ہے کہ وفاق اس حوالے سے تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کامیاب ثابت ہوا ہے اور ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک سمیت دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں بھی ترقیاتی کاموں میں شکایات موصول ہوتی ہیں وہاں فوری کارروائی کی جاتی ہے اور ریڈ لائن منصوبے کے ٹھیکیدار کا معاہدہ بھی شکایات کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے وزیر بلدیات کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے دیرینہ مسائل، خصوصاً رہائشی پلاٹوں کے معاملے پر سندھ حکومت کی سنجیدہ پیش رفت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے کراچی پریس کلب اور صحافی برادری کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے پر کراچی پریس کلب اظہارِ تشکر کرتا ہے اور ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔سیکریٹری کراچی پریس کلب اسلم خان نے کہا کہ وزیر بلدیات کی جانب سے نئے ارکان کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے اعلان سے پریس کلب کے ممبرں میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں

پچھلی پوسٹ

سی او ڈی فلٹر پلانٹ گلشن اقبال سے سرکاری اسکریپ چوری،سیکورٹی ذراٸع

اگلی پوسٹ

بلوچستان: فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خودکش حملہ آور خواتین گرفتار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بلوچستان: فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خودکش حملہ آور خواتین گرفتار

بلوچستان: فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خودکش حملہ آور خواتین گرفتار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper